Daily Shujaat Quetta
August 27, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

معاملات کو بات چیت کے ذریعے آگے بڑھایا جاتا ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع

جمعیت علماءاسلام بلوچستان کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ مدارس کے معاملے پر حکومت اور جے یو آئی کے درمیان گزشتہ 15 روز سے کشیدگی جاری تھی، تاہم وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی یقین دہانی کے بعد احتجاج 20 مئی 2026 تک مو¿خر کردیا گیا ہے۔کوئٹہ میں اپنی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا عبدالواسع نے کہا کہ جمعیت علماءاسلام نے گزشتہ روز مدارس کے معاملے پر تاریخی ہڑتال کی، جس کے بعد وزیر اعلیٰ بلوچستان ایک وفد کے ہمراہ ان کی رہائش گاہ آئے اور معاملات پر تفصیلی بات چیت کی۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے اپنے رویے پر معذرت کی اور یقین دہانی کرائی کہ واقعے کے ذمہ دار عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ان کے مطابق وزیر اعلیٰ نے یہ وعدہ بھی کیا کہ اپنی حکومت کے دوران آئندہ ایسی صورتحال دوبارہ پیدا نہیں ہونے دی جائے گی۔مولانا عبدالواسع نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے تناظر میں مدارس کی رجسٹریشن کے طریقہ کار پر بات چیت کے لیے تیار ہیں، جبکہ وزیر اعلیٰ نے مدارس سے متعلق بل اسمبلی سے منظور کروانے کے لیے مزید مہلت طلب کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے احتجاج 20 مئی تک مو¿خر کرنے کی درخواست کی تھی، جس پر جے یو آئی نے مشاورت کے بعد احتجاج عارضی طور پر ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔سینیٹر مولانا عبدالواسع نے کہا کہ سیاست میں کوئی چیز حرفِ آخر نہیں ہوتی اور معاملات کو بات چیت کے ذریعے آگے بڑھایا جاتا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *