Daily Shujaat Quetta
August 27, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی سینیٹر مولانا عبدالواسع سے ملاقات

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے جمعیت علماءاسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی اور دینی مدارس کی رجسٹریشن اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر صوبائی وزراءاور اراکین اسمبلی بھی وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ موجود تھے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دینی مدارس کے خلاف کارروائی اور تالہ بندی سے متعلق غلط فہمیاں پھیلائی گئیں حالانکہ حکومت کا نہ کبھی ایسا کوئی ارادہ تھا اور نہ ہی ہے انہوں نے کہا کہ دینی مدارس معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور حکومت ان کی ترقی و بہتری کے لیے ہر ممکن تعاون جاری کرے گی۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ پارلیمنٹ مدارس رجسٹریشن ایکٹ منظور کرچکی ہے اور اب اسے بلوچستان اسمبلی میں بھی پیش کیا جانا ہے انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے جمعیت علماءاسلام کی قیادت سے تفصیلی بات چیت ہوئی ہے جبکہ مولانا عبدالواسع نے بھی اپنے مطالبات اور تجاویز پیش کی ہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ کے اتحادی دوستوں نے مولانا عبدالواسع سے دس دن کی مہلت طلب کی ہے تاکہ اپنی پارٹی قیادت کو اعتماد میں لیا جاسکے کیونکہ بنیادی طور پر یہ فیڈریشن سے متعلق قانون سازی ہے جس کو اب صوبائی اسمبلی میں آنا ہے انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ بلوچستان اسمبلی میں اتفاق رائے سے قانون سازی کے لیے اقدامات کیے جائیں گے اور ان شاءاللہ یہ معاملہ باہمی مشاورت اور افہام و تفہیم سے حل ہوجائے گا۔انہوں نے جمعیت علماءاسلام کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت کی قیادت نے ہمیشہ عزت، احترام اور شفقت دی وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ دینی مدارس ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور ہم انہیں ہمیشہ دل کے قریب سمجھتے ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *