Daily Shujaat Quetta
August 27, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

عوام کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ،میر سرفراز بگٹی

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی جمعرات کو ایک روزہ دورے پر بیکڑ اپر ڈیرہ بگٹی پہنچے جہاں انہوں نے عوامی مسائل، جاری ترقیاتی منصوبوں اور بنیادی سہولیات کی فراہمی سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا اس موقع پر سابق وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ اور سابق صوبائی وزیر خالد لانگو بھی وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ موجود تھے دورے کے دوران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے میر غلام قادر میموریل اسپتال کا تفصیلی دورہ کیا اور اسپتال کے مختلف شعبوں، وارڈز اور طبی سہولیات کا معائنہ کیا اور فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا، اسپتال انتظامیہ کی جانب سے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو ادارے میں دستیاب طبی سہولیات، ادویات کی فراہمی، طبی آلات، افرادی قوت اور درپیش مسائل سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی بریفنگ میں صحت کے شعبے میں بہتری، جدید سہولیات کی فراہمی اور مریضوں کو بہتر علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے جاری اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا ۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اسپتال انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت صحت کے شعبے کی بہتری کے لیے عملی اور دیرپا اقدامات کر رہی ہے تاکہ شہریوں خصوصاً دور دراز علاقوں میں بسنے والے عوام کو ان کی دہلیز پر جدید طبی سہولیات میسر آسکیں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کے پسماندہ اور دور افتادہ علاقوں میں صحت، تعلیم اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے اور عوامی خدمت کے عمل کو مزید موثر بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ اسپتالوں میں ادویات کی دستیابی، ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی حاضری اور طبی خدمات کے معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ حکومت بلوچستان عوامی فلاح و بہبود، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور صحت کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے تاکہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کر کے ان کے معیار زندگی میں نمایاں بہتری لائی جا سکے

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *