Daily Shujaat Quetta
August 27, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

کم لاگت رہائش کی فراہمی عوام کی بنیادی ضروریات میں شامل ہے، سیدال خان ناصر

ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان نے کہا ہے کہ حکومت عوامی مفادات کے تحفظ، شفافیت اور عوام دوست طرزِ حکمرانی کے تحت ہاو¿سنگ منصوبوں کی مو¿ثر اور بروقت تکمیل کے لیے پرعزم ہے، رہائشی یونٹس کی الاٹمنٹ میں شفافیت، میرٹ اور مو¿ثر نظام کو یقینی بنایا جائے یہ بات انہوں نے بدھ کو سیکرٹری ہاوسنگ اینڈ ورکس کے ساتھ اجلاس میں بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں رہائشی شعبے کی ضروریات، عوامی فلاح کے ہاو¿سنگ منصوبوں اور جاری اسکیموں کی بروقت تکمیل سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس کے دوران ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے اس امر پر زور دیا کہ کم لاگت رہائش کی فراہمی عوام کی بنیادی ضروریات میں شامل ہے، لہٰذا عام شہریوں کو جلد از جلد گھروں کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے بالخصوص “وزیرِ اعظم اپنا گھر پروگرام” کے تحت الاٹمنٹ کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی تاکہ مستحق اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے خاندان بلا تاخیر اس سہولت سے مستفید ہو سکیں۔سیدال خان نے کہا کہ رہائش ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور ضروری ہے کہ رہائشی یونٹس کی الاٹمنٹ میں شفافیت، میرٹ اور مو¿ثر نظام کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبوں کی تکمیل اور گھروں کی حوالگی میں تاخیر ا±ن شہریوں کے لیے مشکلات کا باعث بنتی ہے جو اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی گھر کے حصول کی امید میں سرمایہ کاری کرتے ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *