Daily Shujaat Quetta
June 26, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ایران جنگ میں اللہ نے پاکستان سے کام لیا، دنیا ہمیں پیس میکر کے نام سے جانتی ہے: اسحاق ڈارملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کا انعقادنیتن یاہو کی مشکلات میں مزید اضافہ، ٹرمپ امریکا ایران ڈیل کو اسرائیلی مؤقف پر ترجیح دینے لگےامریکا کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب کیساتھ براہ راست رابطے کا فیصلہایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکنایران جنگ میں اللہ نے پاکستان سے کام لیا، دنیا ہمیں پیس میکر کے نام سے جانتی ہے: اسحاق ڈارملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کا انعقادنیتن یاہو کی مشکلات میں مزید اضافہ، ٹرمپ امریکا ایران ڈیل کو اسرائیلی مؤقف پر ترجیح دینے لگےامریکا کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب کیساتھ براہ راست رابطے کا فیصلہایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکن

حکومت کے تعاون سے ہم تجارت اور صنعت کی بنیادوں کو مستحکم بنائینگے، جعفرخان مندوخیل

گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ معیشت انسانی معاشرے کی اساس ہے اور حکومت کے تعاون سے ہم تجارت اور صنعت کی بنیادوں کو مستحکم بنائیں گے۔ یہ حقیقت ہے کہ قومی آمدنی کا 90 فیصد سے زائد حصہ تاجروں اور صنعت کاروں کے ٹیکسوں سے حاصل ہوتا ہے جس سے ان کی اہمیت ثابت ہوتی ہے۔ تجارت کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ بحیثیت گورنر میں نے آپ کے مسائل وفاقی اور صوبائی دونوں سطحوں پر متعلقہ حکام تک پہنچا دیئے ہیں جن میں سے کچھ حل ہو چکے ہیں اور کچھ ابھی باقی ہیں۔ بہت جلد میں آپ کی موجودہ تجاویز و شکایات وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور وفاقی وزیر تجارت جام کمال کو پیش کرونگا تاکہ حکومتی تعاون سے ایک پائیدار حل نکالا جا سکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے دن کوئٹہ چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے دورے کے موقع پر منقعدہ تقریب کے شرکائ سے خطاب کرتے کیا۔ چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے پیٹرن ان چیف جمعہ خان نورزئی، صوبائی مشیر نسیم الرحمٰن ملاخیل، عبدالرحیم زیارتوال، پارلیمانی سیکرٹری میر لیاقت لہڑی، پارلیمانی سیکرٹری حاجی برکت رند، رکن صوبائی اسمبلی رحمت صالح بلوچ، وفاقی محتسب کے ریجنل ڈائریکٹر غلام سرور براہوئی، اور کوئٹہ صنعت و تجارت کے صدر محمد ایوب میریانی سمیت بلوچستان کی صعنت و تجارت سے وابستہ افراد کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

قبل ازیں گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے احاطے میں نئے کانفرنس ہال کا افتتاح کیا۔ شرکاءسے خطاب میں گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ تجارت اور اسمگلنگ کو ایک دوسرے سے الگ رکھا جانا چاہیے۔ ہمارے صوبے کے تاجر حضرات اپنی جائز تجارت کرتے ہیں اور ٹیکس بھی باقاعدگی سے ادا کرتے ہیں۔ آج کی تقریب کا انعقاد بالکل بروقت اور مناسب ہے.اگرچہ پاکستان میں ایگریکلچر سیکٹر بھی بہت اہم ہے لیکن اس کے بعد صنعت اور تجارت آتے ہیں جو بیک وقت ترقی اور روزگار دونوں کو آگے بڑھاتے ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *