امریکی ریاست آئیڈاہو میں ائیر شو کے دوران 2 طیارے آپس میں ٹکراگئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق آئیڈاہو میں اتوار کے روز ائیر شو کے دوران 2 امریکی فوجی طیارے EA-18G گرولر فضا میں آپس میں ٹکرا کر زمین پر گر کر تباہ ہوگئے۔
حادثہ ماؤنٹین ہوم ائیر فورس بیس سے 2 میل دور پیش آیا، دونوں طیاروں کے 4 پائلٹس نے ایمرجنسی ایجیکٹ کرلیا۔
امریکی میڈیا کا کہناہے کہ امدادی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

Leave a Reply