Daily Shujaat Quetta
August 27, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

وزیراعظم سے ملاقات، شی جن پنگ کی مشرق وسطیٰ میں قیام امن کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف

بیجنگ: چین کے صدر  شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہتے ہیں۔

بیجنگ میں چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات ہوئی جس دوران صدر شی نے کہا کہ چین اپنی ہمسایہ سفارتکاری میں پاکستان کے ساتھ تعلقات کو ترجیح دیتا ہے۔ 

چینی صدر شی نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہتے ہیں، چین اور پاکستان نے ایک ناقابلِ شکست روایتی دوستی قائم کی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو چین آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں، معلوم ہے کہ فیلڈ مارشل ایران سے واپس آئے ہیں، امن کیلئے مثبت کوششیں اور ثالثی اقدامات قابل تعریف ہیں۔ 

صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا چین اور پاکستان کو مل کریک طرفہ اقدامات اور سرد جنگ ذہنیت کی مخالفت کرنی چاہیے، چین اور پاکستان کو اعلیٰ سطح اور زیادہ وسیع سکیورٹی تعاون آگے بڑھانا چاہیے۔

اس  سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کی میں چینی وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقات ہوئی جہاں  پاک چین شراکت داری کو اعلیٰ معیار کے تعاون کے نئے مرحلے میں داخل کرنے پر اتفاق کیاگیا ۔ 

اس موقع پر سرمایہ کاری، زراعت، موسمیاتی تبدیلی اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کےلیے مفاہمت کی 15 یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاک چین دیرینہ اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے، دونوں ممالک کے درمیان آہنی دوستی، اسٹریٹجک تعاون، ترقی اورخوشحالی کے مشترکہ عزم پر مبنی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *