Daily Shujaat Quetta
August 27, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

سندھ میں پارہ 50 ڈگری تک جانے کا امکان، ہیٹ ویو الرٹ جاری

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبہ سندھ میں پارہ 50 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ سندھ کی بالائی فضا میں موجود ہائی پریشر ایریا کل سے مزید طاقت ور ہونے کا امکان ہے جس کے باعث صوبے کے بیشتر اضلاع میں 31 مئی تک درمیانی سے شدید ہیٹ ویو کی صورتِ حال برقرار رہ سکتی ہے۔

محکمے نے عوام خصوصاً بچوں، خواتین اور بزرگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے جب کہ کاشت کاروں کو موسمی حالات کے مطابق فصلوں اور مویشیوں کی دیکھ بھال کا مشورہ دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سکھر، لاڑکانہ، دادو سمیت مختلف اضلاع میں درجۂ حرارت 47 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

اسی طرح تھر پارکر، بدین، حیدر آباد، میر پور خاص اور جامشورو میں پارہ 44 سے 47 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویو کے دوران بجلی کی طلب اور کھپت میں اضافے کا بھی امکان ہے جس کے باعث شہریوں کو غیر ضروری بجلی کے استعمال سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب کراچی میں پیر اور منگل کو درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ جب کہ بدھ کو 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں پیر اور منگل کو جنوب مغرب کی سمت سے سمندری ہوائیں چلتی رہیں گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *