نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور رکن بلوچستان اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ نے شہید میر عبدالخالق لانگو کی برسی کے موقع پر جاری اپنے بیان میں انہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید میر عبدالخالق لانگو فکری، نظریاتی اور سماجی جدوجہد کے ایک روشن ستارے تھے۔انہوں نے کہا کہ شہید رہنما نے اپنی پوری زندگی بلوچستان کے عوام کے حقوق، سیاسی شعور کی بیداری اور ایک منصفانہ و جمہوری معاشرے کے قیام کے لیے وقف کر رکھی تھی۔ وہ ا±ن عظیم رہنماو¿ں میں شامل تھے جنہوں نے سیاست کو ذاتی مفادات سے بالاتر رکھتے ہوئے ایک مقدس قومی فریضہ سمجھا۔میر رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ شہید میر عبدالخالق لانگو کی سیاست کا محور ہمیشہ عوام رہے۔ وہ اس بات پر یقین رکھتے تھے کہ حقیقی اور پائیدار تبدیلی صرف باشعور، منظم اور متحرک عوامی قوت کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے کارکنوں کی نظریاتی تربیت پر خصوصی توجہ دی اور انہیں سیاسی شعور، جمہوری اقدار اور قومی ذمہ داریوں سے روشناس کرایا۔انہوں نے مزید کہا کہ شہید میر عبدالخالق لانگو کی زندگی سادگی، دیانت داری، استقامت اور اصول پسندی کی عملی تصویر تھی۔ انہوں نے ہر مشکل اور کٹھن مرحلے میں ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا اور کبھی بھی اپنے نظریات اور اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا۔بیان کے آخر میں میر رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ شہید میر عبدالخالق لانگو کی جدوجہد آج بھی کارکنوں اور عوام کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ ان کی زندگی ہمیں یہ سبق دیتی ہے کہ اصولوں پر ثابت قدم رہ کر ہی ایک مضبوط، باوقار اور ترقی یافتہ قوم کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے۔
شہید میر عبدالخالق لانگو کی سیاسی و نظریاتی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، رحمت صالح بلوچ

Leave a Reply