Daily Shujaat Quetta
August 27, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

بلوچستان ،بجٹ میں تعلیم کیلئے 96 ،صحت کیلئے 197 ارب روپے مختص کرنا خوش آئند ہے

چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں تعلیم کیلئے 96 ارب روپے اور صحت کیلئے 197 ارب روپے مختص کیے جانا ایک انتہائی اہم اور خوش آئند اقدام ہے۔ یہ اعداد و شمار اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ صوبائی حکومت نے انسانی ترقی کے دو بنیادی شعبوں کو اپنی ترجیحات میں شامل کیا ہے۔ تاہم اس بڑے مالیاتی پیکیج کی حقیقی کامیابی کا انحصار صرف فنڈز کے حجم پر نہیں بلکہ ان کے شفاف، دیانت دارانہ اور میرٹ پر مبنی استعمال پر ہے۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑا لیکن ترقی کے اعتبار سے پسماندہ صوبہ ہے۔ یہاں ہزاروں سرکاری اسکول بنیادی سہولیات سے محروم ہیں جبکہ کئی علاقوں میں اساتذہ کی کمی، جدید لیبارٹریوں کا فقدان اور تعلیمی معیار کی کمزوری ایک بڑا مسئلہ ہے۔ اگر 96 ارب روپے کی رقم درست منصوبہ بندی کے تحت خرچ کی جائے تو سرکاری بوائز اور گرلز اسکولوں، کالجوں اور جامعات کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنایا جا سکتا ہے۔ ڈیجیٹل کلاس رومز، سائنسی لیبارٹریاں، تربیت یافتہ اساتذہ اور جدید نصاب بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے ترقی کے نئے دروازے کھول سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسی طرح صحت کے شعبے کیلئے 197 ارب روپے کی خطیر رقم صوبے کے عوام کی دیرینہ مشکلات کم کرنے کا بہترین موقع فراہم کرتی ہے۔ بلوچستان میں آج بھی متعدد اضلاع میں جدید طبی سہولیات کا فقدان ہے۔ خصوصاً کینسر، ٹراما، دل اور دیگر پیچیدہ بیماریوں کے مریضوں کو علاج کیلئے کراچی اور لاہور منتقل کرنا پڑتا ہے جس سے مریضوں اور انکے خاندانوں پر بھاری مالی اور ذہنی بوجھ پڑتا ہے۔ اگر صوبے میں جدید کینسر اسپتال، ٹراما سینٹرز، خصوصی تشخیصی مراکز اور جدید طبی آلات فراہم کیے جائیں تو ہزاروں افراد کو اپنے ہی صوبے میں معیاری علاج میسر آ سکتا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *