Daily Shujaat Quetta
August 27, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

کوئٹہ چمن ٹرین سروس کو فوری طور پر بحال کیا جائے، پشتونخوامیپ

پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ پریس ریلیز میںکہا گیا ہے کہ کوئٹہ تا چمن ریلوے ٹریک پر بار بار ٹرین سروس کی بندش نہ صرف مسافروں بلکہ اس روٹ کے ساتھ آباد ہزاروں شہریوں، تاجروں، طلبہ، مزدوروں اور ملازمین کے لیے شدید مشکلات کا باعث بن رہی ہے۔ کوئٹہ سے چمن تک مختلف ریلوے اسٹیشنز اور ملحقہ علاقوں کے عوام کا روزگار، سفری سہولت اور تجارتی سرگرمیاں اس ٹرین سروس سے وابستہ ہیں لیکن آئے روز بندش کے فیصلوں نے عوام کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر ریلوے، چیئرمین ریلوے، گورنر بلوچستان اور ڈی ایس ریلوے کے احکامات اور کاوشوں سے یہ ٹرین سروس بحال ہوئی تھی جس پر عوام نے اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا تھا تاہم ایک بار پھر اس کی بندش نے لوگوں میں تشویش اور مایوسی پیدا کر دی ہے۔ کوئٹہ،کچلاغ، بوستان، پشین ، سرانان،گلستان، قلعہ عبداللہ ، شیلاباغ اور چمن سمیت اس روٹ پر واقع مختلف اسٹیشنز کے مکینوں کے لیے ٹرین سفر کا سب سے سستا محفوظ اور قابلِ اعتماد ذریعہ ہے۔سڑک کی آئے روز بندش کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ ٹرین کی بندش سے طلبہ اپنی تعلیمی سرگرمیوں، مریض اپنے علاج، مزدور اپنے روزگار اور تاجر اپنی کاروباری سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ خاص طور پر کم آمدن والے افراد کے لیے متبادل سفری ذرائع مہنگے اور ناقابلِ برداشت ہیں۔اسی طرح کوئٹہ تا چمن ٹرین سروس کی بندش سے جہاں عوام کو سفری مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، وہیں پاکستان ریلوے کو بھی مالی نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *