Daily Shujaat Quetta
August 26, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

وینزویلا میں زلزلے کے بعد توانائی کی لہریں بلوچستان اور کے پی میں بھی زلزلےکا باعث بن رہی ہیں: چیف میٹرولوجسٹ

پاکستان کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز سے اب تک درمیانے درجے کے 6 زلزلے ریکارڈ کیے جا چکے ہیں، ماہرین کے مطابق ان زلزلوں کا تعلق حال ہی میں وینزویلا میں آنے والے زلزلے سے پیدا ہونے والی زیر زمین توانائی کی لہروں سے ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پنجاب  اور خیبر پختونخوا سمیت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلےکی شدت 5.9 اور زلزلےکی گہرائی 178 کلو میٹر  ریکارڈ کی گئی، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلےکا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا، زلزلےکے جھٹکے شام 6 بج کر 35 منٹ پر محسوس کیے گئے۔

اس سے قبل آج صبح بلوچستان کے علاقےکوہلو میں ایک بار پھر زلزلےکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح ریکارڈ کےگئے زلزلے کی شدت 5.2 تھی، جب کہ اس کا مرکز  بلوچستان کا علاقہ  بارکھان تھا۔

اس کے علاوہ آج صبح ملتان اور اس کے نواحی علاقوں میں بھی   زلزلےکے شدید جھٹکے محسوس کیےگئے، زلزلےکا دورانیہ چند سیکنڈ  رہا۔

چیف میٹرولوجسٹ محکمہ موسمیات امیر حیدر لغاری کے مطابق ​بلوچستان میں گزشتہ روز سے زلزلوں کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک مجموعی طور پر درمیانے درجےکے پانچ زلزلے ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔ 

​سائنسی نقطہ نظر سے دیکھا جائے تو بلوچستان اور خیبر پختونخوا “یوریشین ٹیکٹونک پلیٹ” پر واقع ہیں اور یہ تمام حالیہ زلزلے اسی پلیٹ کی اوپری سطح پر آ رہے ہیں۔​

ماہرین ارضیات کا کہنا ہےکہ یہ زلزلے دراصل عالمی سطح پر آنے والے زلزلوں کا اثر ہے۔ حال ہی میں وینزویلا میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے بعد زمین کے اندر توانائی کی لہریں پیدا ہوئیں، جو  اب اس سے منسلک دوسری ٹیکٹونک پلیٹوں پر منتقل ہو کر زلزلوں کا سبب بن رہی ہیں۔​

تاریخ پر نظر ڈالیں تو سال 2000 سے 2011 کے دوران بھی ایسا ہی ایک بڑا تسلسل دیکھا گیا تھا، جب  انڈونیشیا میں آنے والے بڑے زلزلےکی زیرِ زمین توانائی کے باعث ہی 2005 میں کشمیر کا تباہ کن زلزلہ آیا تھا۔

​ماہرین نے خبردار کیا ہےکہ جب تک زمین کے اندر پیدا ہونے والی توانائی کی یہ لہریں مکمل طور پر ختم نہیں ہوتیں، یوریشین پلیٹ پر مزید معتدل زلزلے آنےکا امکان برقرار رہےگا۔

تاہم سائنسی طور پر زلزلے کے درست وقت اور شدت کی پیشگوئی کرنا ناممکن ہے۔

خیال رہے کہ وینزویلا میں بدھ کے روز دو شدید زلزلے ریکارڈ کیے گئے جن کی شدت 7.2 اور 7.5 تھی، زلزلوں کی وجہ سے انفرا اسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 920 ہوگئی ہے جب کہ 3 ہزار 360 افراد زخمی ہوچکے ہیں اور سیکڑوں افرادکے ملبے تلے دبے ہونےکا خدشہ ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *