Daily Shujaat Quetta
June 28, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
قبل از وقت بال سفید ہونے کا باعث بننے والی 4 وجوہاتبچپن میں فروٹ جوسز اور میٹھے مشروبات کا استعمال جوانی میں ہائی بلڈ پریشر کا شکار بناسکتا ہے، تحقیقایران، پاکستان کی مختلف بندرگاہوں میں پھنسے 13 سے 18 ہزار کنٹینرز کا منتظرخاران اور مستونگ میں فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 8 دہشتگرد ہلاکپاکستان میں یکم جولائی سے مون سون کا آغاز ہونے کا امکانآزادکشمیر کے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا 29 جون سےکاروبار شروع کرنےکا اعلانسفارتی محاذ پر پاکستان کی تاریخی پذیرائی دشمن سے ہضم نہیں ہورہی، بلاول بھٹوکرپشن کے بغیر سندھ میں کوئی کام نہیں ہوتا، سرکاری افسران کمیشن کو حق سمجھتے ہیں: اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلیکراچی میں دہشتگرد حملے میں شہید ہونیوالے رینجرز کے جوانوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئیوینزویلا میں زلزلے کے بعد توانائی کی لہریں بلوچستان اور کے پی میں بھی زلزلےکا باعث بن رہی ہیں: چیف میٹرولوجسٹقبل از وقت بال سفید ہونے کا باعث بننے والی 4 وجوہاتبچپن میں فروٹ جوسز اور میٹھے مشروبات کا استعمال جوانی میں ہائی بلڈ پریشر کا شکار بناسکتا ہے، تحقیقایران، پاکستان کی مختلف بندرگاہوں میں پھنسے 13 سے 18 ہزار کنٹینرز کا منتظرخاران اور مستونگ میں فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 8 دہشتگرد ہلاکپاکستان میں یکم جولائی سے مون سون کا آغاز ہونے کا امکانآزادکشمیر کے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا 29 جون سےکاروبار شروع کرنےکا اعلانسفارتی محاذ پر پاکستان کی تاریخی پذیرائی دشمن سے ہضم نہیں ہورہی، بلاول بھٹوکرپشن کے بغیر سندھ میں کوئی کام نہیں ہوتا، سرکاری افسران کمیشن کو حق سمجھتے ہیں: اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلیکراچی میں دہشتگرد حملے میں شہید ہونیوالے رینجرز کے جوانوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئیوینزویلا میں زلزلے کے بعد توانائی کی لہریں بلوچستان اور کے پی میں بھی زلزلےکا باعث بن رہی ہیں: چیف میٹرولوجسٹ

کراچی میں دہشتگرد حملے میں شہید ہونیوالے رینجرز کے جوانوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

کراچی میں دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پاکستان رینجرز (سندھ) کے جوانوں کی نماز  جنازہ ادا کردی گئی۔

بھارتی پراکسی جماعت الاحرار کے بزدلانہ دہشت گرد حملے کو ناکام بناتے ہوئے  رینجرز کے جوانوں  نے جام شہادت نوش کیا تھا۔

شہدا کی نماز جنازہ میں وفاقی وزیر داخلہ،گورنر سندھ، وزیراعلیٰ سندھ، ڈی جی رینجرز، شہداء کے لواحقین اور سینئر سول و عسکری حکام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

شرکاء نے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، جس کا حساب لیا جائےگا، دہشت گردی کرنے والے عناصر چاہے وہ کہیں بھی ہوں سکیورٹی فورسز  ان کا پیچھا کرکے کیفرکردار  تک پہنچائیں گی۔

گورنر سندھ نہال ہاشمی نےکہا کہ ہم دہشت گردی کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے ملک سے اس کے خاتمےکے لیے جدوجہدکرتے رہیں گے، بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی کو کبھی برداشت نہیں کریں گے اور دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ کر دم لیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملاتے ہوئے رینجرز کے بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا جن کو سلام پیش کرتے ہیں، ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں۔

نماز جنازہ کے بعد شہداء کے جسدِ خاکی ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کر دیے گئے جہاں انہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائےگا۔

بعد از نماز جنازہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گورنر سندھ کے ہمراہ اس جگہ کا دورہ بھی کیا جہاں دہشت گرد حملہ ہوا تھا۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *