Daily Shujaat Quetta
August 26, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

گچک ،شدید بارش سے بڑے پیمانے پر تباہی، زمینداروں کو بھاری نقصان

پنجگور کی دیہی علاقہ سب تحصیل گچک میں شدید بارش سے بڑے پیمانے پر تباہی، زمینداروں کو بھاری نقصان ، چیئرمین تحصیل گچک حافظ زاہد حسین کا فوری سروے اور امدادی کارروائیوں کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کو تحصیل گچک، ضلع پنجگور میں ہونے والی شدید بارش نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی۔ موسلادھار بارش کے نتیجے میں متعدد زمینداروں کے سولر سسٹمز، زرعی اراضی، تیار فصلیں اور دیگر قیمتی املاک شدید متاثر ہوئیں، جس سے کاشتکاروں کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑی ہے اس حوالے سے چیئر مین زاہد حسین نے بتایا کہ افسوسناک امر یہ ہے کہ واقعے کے بعد تاحال ضلعی انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ علاقوں کا باقاعدہ سروے شروع نہیں کیا جا سکا، جس کے باعث نقصانات کا درست تخمینہ بھی سامنے نہیں آ سکا۔چیئرمین تحصیل گچک حافظ زاہد حسین نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ بارش سے متاثرہ زمینداروں اور عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ متاثرہ علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر سروے کرایا جائے، نقصانات کا مکمل تخمینہ لگایا جائے اور متاثرین کو مناسب معاوضہ اور مالی امداد فراہم کی جائے تاکہ وہ اپنی زرعی سرگرمیوں اور معمولاتِ زندگی کو دوبارہ بحال کر سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ عوام کو تنہا نہیں چھوڑا جانا چاہیے بلکہ تمام متعلقہ اداروں کو فوری اور مو¿ثر اقدامات کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *