Daily Shujaat Quetta
August 27, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

تمام سیاسی قوتوں کو قومی یکجہتی کے فروغ کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہیے،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما، سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی اور سابق سینیٹر چوہدری جعفر اقبال کی رہائش گاہ پر جا کر ان سے اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔اس موقع پر رکن قومی اسمبلی زیب جعفر، رکن صوبائی اسمبلی بیگم عشرت اشرف سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال، پارلیمانی امور، جمہوری استحکام اور عوامی مسائل کے حل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکاءنے اس امر پر زور دیا کہ قومی مفاد، جمہوری اقدار اور عوامی فلاح کو ہمیشہ سیاسی ترجیحات کا مرکز ہونا چاہیے اور تمام سیاسی قوتوں کو قومی یکجہتی کے فروغ کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے چوہدری جعفر اقبال کی طویل سیاسی خدمات، پارلیمانی تجربے اور جمہوریت کے فروغ کے لیے ان کی گرانقدر کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری جعفر اقبال جیسے مدبر اور باوقار قائدین پاکستان مسلم لیگ (ن) کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سینئر قیادت کا تجربہ نہ صرف جماعت بلکہ ملک کے جمہوری نظام کے استحکام کے لیے بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔چوہدری جعفر اقبال نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ باہمی مشاورت، سیاسی رواداری اور پارلیمانی اداروں کے استحکام کے ذریعے ملک کو درپیش چیلنجز پر مو¿ثر انداز میں قابو پایا جا سکتا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *