سینئر سیاستدان سابق وفاقی و صوبائی وزیر سردار یار محمد رند نے اپنے ایک بیان میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت انتہائی افسوسناک، قابلِ مذمت اور ریاستی اداروں کے لیے لمحہ فکریہ ہے ایسے جج صاحبان جو قانون، آئین اور انصاف کے تقاضوں کے مطابق فیصلے کرتے ہیں انہیں نشانہ بنانا محض ایک فرد پر حملہ نہیں بلکہ پورے نظامِ انصاف اور قانون کی بالادستی پر حملہ ہے انہوں نے اپنے سخت ردعمل میں کہا کہ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی ٹارگٹ کلنگ ایک سوچی سمجھی سازش معلوم ہوتی ہے جس کا مقصد انصاف فراہم کرنے والے جج صاحبان کو خوفزدہ کرنا اور انہیں اپنے آئینی و قانونی فرائض کی انجام دہی سے روکنا ہے یہ واقعہ ان تمام ججوں کے لیے ایک دھمکی آمیز پیغام ہے جو حق اور انصاف کے مطابق فیصلے کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت آخر اپنی ناکامیوں کو کب تک چھپاتی رہے گی جب حکومتی عہدیداروں، وزراءاور دیگر اہم شخصیات کے لیے سخت ترین سیکیورٹی انتظامات کیے جا سکتے ہیں تو پھر جج صاحبان کی جان و مال کا تحفظ کس کی ذمہ داری ہے

Leave a Reply