محکمہ ویمن ڈویلپمنٹ حکومتِ بلوچستان، بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز (BUITEMS)، اسٹرینتھننگ پارٹیسپیٹری آرگنائزیشن (SPO) اور اقوام متحدہ کے ادارے UNFPA کے اشتراک سے “پروونشل میڈیا فیلوشپ پروگرام” کی افتتاحی تقریب بیوٹمز کے پنک ہال میں منعقد ہوئی۔اس موقع پر سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ سائرہ عطا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کا ایک مو¿ثر ذریعہ ہے۔ صنفی بنیاد پر تشدد (GBV)، کم عمری کی شادی اور خواتین و بچوں سے متعلق حساس معاملات کی ذمہ دارانہ رپورٹنگ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتِ بلوچستان خواتین کے حقوق کے تحفظ، ان کے بااختیار بنانے اور محفوظ معاشرے کی تشکیل کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر عملی اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس میڈیا فیلوشپ پروگرام کے ذریعے صحافیوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا، جس سے وہ حقائق پر مبنی، متوازن اور حساس رپورٹنگ کے ذریعے عوام میں شعور بیدار کرنے میں مو¿ثر کردار ادا کریں گے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر بیوٹمز پروفیسر ڈاکٹر خالد حفیظ نے کہا کہ جامعات صرف تعلیم تک محدود نہیں بلکہ معاشرتی بہتری اور قومی ترقی میں بھی کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیوٹمز نوجوان صحافیوں اور میڈیا پروفیشنلز کو جدید تحقیق، تربیت اور عملی مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔

Leave a Reply