کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ کی زیر صدارت میونسپل کارپوریشن کے زیر انتظام دکانوں اور کھوکوں کے کرایوں، بقایاجات اور دیگر متعلقہ مسائل کے حل کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا۔جس میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی،ایڈیشنل کمشنر کوئٹہ ڈویژن آغا سمیع اللہ ،اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ ریونیو کوئٹہ ڈویژن سید کلیم اللہ ،انجمن تاجران کے صدر رحیم کاکڑ کے علاوہ میٹروپولیٹین کارپوریشن کے آفسران نے شرکت کی۔اجلاس میں میٹروپولیٹین کارپوریشن کی املاک سے متعلق مکمل ریکارڈ کا جائزہ لیا گیا۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ کارپوریشن کے زیر انتظام تقریباً 90 کھوکے موجود ہیں، جن میں سے 42 کھوکہ مالکان نے اپنے کرائے اور واجبات جمع کروانے شروع کر دیے ہیں جبکہ باقی کرایہ داروں کے ذمے 2021 سے اب تک کے بقایاجات بھی واجب الادا ہیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت کی جانب سے متعین کردہ کرایہ ہر صورت باقاعدگی سے ادا کرنا ہوگا۔ اس موقع پر کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ نے کہا کہ کرایہ داروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے بقایاجات کی ادائیگی ایک ہی مرتبہ لینے کے بجائے قسطوں میں وصول کرنے کی گنجائش پیدا کی جا سکتی ہے، تاکہ وہ آسانی سے اپنے واجبات ادا کر سکیں۔

Leave a Reply