Daily Shujaat Quetta
August 26, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

سگریٹ نوشی کی عادت سے جان چھڑانے میں مددگار آسان طریقہ

آپ سگریٹ نوشی چھوڑنا چاہتے ہیں مگر یہ کام مشکل محسوس ہو رہا ہے؟

اگر ہاں تو اچھی خبر یہ ہے کہ طبی ماہرین نے سگریٹ نوشی کی عادت چھوڑنے میں مددگار آسان طریقہ دریافت کرلیا ہے۔

جرنل نکوٹین اینڈ ٹوبیکو ریسرچ میں شائع ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ اگر آپ سگریٹ نوشی کی عادت سے جان چھڑانا چاہتے ہیں تو یوگا کو روزمرہ کے معمولات کا حصہ بنالیں۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ یوگا کو معمول بنانے سے تمباکو نوشی کے عادی افراد کے لیے اس لت سے جان چھڑانا آسان ہو جاتا ہے جبکہ انزائٹی، ڈپریشن اور ان علامات کی شدت گھٹ جاتی ہے، جن کا سامنا سگریٹ سے دور رہنے پر ہوتا ہے۔

اس تحقیق میں ماضی میں ہونے والے تحقیقی کام کا تجزیہ کیا گیا تھا۔

تحقیق کے مطابق یوگا کی مشقیں کرنے سے سگریٹ نوشی سے نجات پانے کا امکان 50 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

محققین نے بتایا کہ نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ یوگا ایسی جسمانی سرگرمی ہے جو تمباکو نوشی سے نجات دلانے میں نمایاں حد تک مدد فراہم کرتی ہے۔

اس تحقیق میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 629 افراد پر ہونے والے 7 کلینیکل ٹرائلز کے شواہد کا تجزیہ کیا گیا تھا جبکہ 5 دیگر تحقیقی رپورٹس کے نتائج کی بھی جانچ پڑتال کی گئی۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق تمباکو نوشی سے متعدد امراض بشمول کینسر، امراض قلب اور دیگر کا خطرہ بڑھتا ہے۔

تمباکو نوشی سے لاحق ہونے والے دائمی امراض کے نتیجے میں ہر سال دنیا بھر میں 87 لاکھ اموات ہوتی ہیں اور بیشتر افراد اس لت سے نجات پانے کی کوشش کرتے ہیں، مگر ناکامی کا سامنا ہوتا ہے۔

اس تحقیق میں دیکھا گیا تھا کہ یوگا کی مختلف اقسام سے تمباکو نوشی سے نجات پانے میں کس حد تک مدد ملتی ہے۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ یوگا سے نہ صرف اس لت سے نجات پانے میں مدد ملتی ہے بلکہ ان علامات کی شدت بھی گھٹ جاتی ہے جن کا سامنا سگریٹ چھوڑنے کے باعث ہوتا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *