Daily Shujaat Quetta
August 31, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
بلوچ کالونی، میر مٹھا اسٹریٹ اور رئیسانی اسٹریٹ کے مکینوں کو کیا مسئلہ درپیش ہے ؟اولاد نہ ہونے کا سماجی دباؤ خواتین میں ’’سوڈوسائسیس‘‘ کا سبب بن سکتا ہےہائی بلڈ شوگر جیسے لاعلاج سمجھے جانے والے مرض سے مکمل نجات دلانے میں مدگار غذا دریافتوالدین کی طویل عمر بچوں کی طویل زندگی کا امکان بڑھاتی ہے، تحقیقسڈنی میراتھون میں پاکستانیوں کی شاندار کارکردگی، قومی رنرز میں دانش الہیٰ بازی لے گئےمحمد عباس لارڈز میں 5 وکٹ لینے والے پاکستان کے ساتویں بولر بن گئےلارڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 194 رنز سے شکست دے دیترک بحریہ اور صومالی فورسز کی مشترکہ کارروائی، قزاقوں کے قبضے سے بحری جہاز بازیاب کروالیاازبکستان چین سے J-10CE لڑاکا طیارے خریدنے والا دوسرا ملک بن گیاافغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کا ہلمند میں 9 طالبان جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰبلوچ کالونی، میر مٹھا اسٹریٹ اور رئیسانی اسٹریٹ کے مکینوں کو کیا مسئلہ درپیش ہے ؟اولاد نہ ہونے کا سماجی دباؤ خواتین میں ’’سوڈوسائسیس‘‘ کا سبب بن سکتا ہےہائی بلڈ شوگر جیسے لاعلاج سمجھے جانے والے مرض سے مکمل نجات دلانے میں مدگار غذا دریافتوالدین کی طویل عمر بچوں کی طویل زندگی کا امکان بڑھاتی ہے، تحقیقسڈنی میراتھون میں پاکستانیوں کی شاندار کارکردگی، قومی رنرز میں دانش الہیٰ بازی لے گئےمحمد عباس لارڈز میں 5 وکٹ لینے والے پاکستان کے ساتویں بولر بن گئےلارڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 194 رنز سے شکست دے دیترک بحریہ اور صومالی فورسز کی مشترکہ کارروائی، قزاقوں کے قبضے سے بحری جہاز بازیاب کروالیاازبکستان چین سے J-10CE لڑاکا طیارے خریدنے والا دوسرا ملک بن گیاافغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کا ہلمند میں 9 طالبان جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

والدین کی طویل عمر بچوں کی طویل زندگی کا امکان بڑھاتی ہے، تحقیق

کیا آپ کو معلوم ہے کہ والدین کی صحت آپ کے مستقبل کے بارے میں بھی اہم ثابت ہوسکتی ہے۔

ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جن خاندانوں میں والدین کی عمریں طویل ہوتی ہیں، خاص طور پر ایسے افراد جن کی عمر 100 سال یا سے زائد ہو، تو ان کے بچے بھی بڑھاپے میں زیادہ صحت مند ہوتے ہیں۔

جرنل جاما نیٹ ورک میں شائع تحقیق میں دیکھا گیا تھا کہ 100 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کے بچے عمر میں اضافے کے ساتھ کس حد تک صحت مند رہتے ہیں۔

محققین یہ جاننا چاہتے تھے کہ جن خاندانوں میں طویل العمری عام ہوتی ہے، کیا ان کی آئندہ کی نسلوں میں لمبی عمر موروثی طور پر منتقل ہوتی ہے یا نہیں۔

اس تحقیق میں 3 تحقیقی رپورٹس کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا جن میں 4030 افراد کو شامل کیا گیا تھا۔

ان میں سے 2319 افراد ایسے تھے جن کے والدین میں سے کسی کی عمر 100 سال تھی جبکہ دیگر افراد ایسے تھے جن کے والدین کی عمر اتنی طویل نہیں تھی۔

ان افراد کی مانیٹرنگ کی گئی جبکہ عمر میں اضافے کے ساتھ لاحق ہونے والے طبی مسائل، امراض قلب، کینسر، ہائی بلڈ پریشر اور فالج وغیرہ کو دیکھا گیا۔

عام طور پر جن افراد کی عمر 100 سال یا اس سے زائد ہوتی ہے، انہیں کافی تاخیر سے عمر کے ساتھ لاحق ہونے والے امراض کا سامنا ہوتا ہے یا کچھ کو تو کسی بھی مرض کا سامنا نہیں ہوتا۔

ایسے افراد کے بچوں کا جائزہ لینے پر معلوم ہوا کہ ان میں درمیانی عمر میں موت کا خطرہ 43 فیصد، امراض قلب کا خطرہ 33 فیصد اور ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ 32 فیصد تک کم ہوتا ہے۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ انہیں مختلف امراض کا سامنا کافی تاخیر سے ہوتا ہے۔

البتہ والدین کی طویل العمری سے بچوں میں کینسر کے خطرے میں کوئی خاص کمی نہیں آتی جبکہ فالج کا خطرہ کسی حد تک کم ہوتا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *