Daily Shujaat Quetta
June 24, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکنپسنی کے قریب فجیرہ سے آنے والے آئل ٹینکر میں کریو کے رہائشی حصے میں لگنے والی آگ بجھا دی گئیالیکشن کمیشن نےگلگت بلتستان انتخابات کےسرکاری نتائج کا اعلان کردیاپیٹرول پر فی لیٹر لیوی 40 روپے 49 پیسے کم کردی گئی، ذرائع پیٹرولیم ڈویژنکیا آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے کسی بیماری کا نتیجہ ہوسکتے ہیں؟ایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکنپسنی کے قریب فجیرہ سے آنے والے آئل ٹینکر میں کریو کے رہائشی حصے میں لگنے والی آگ بجھا دی گئیالیکشن کمیشن نےگلگت بلتستان انتخابات کےسرکاری نتائج کا اعلان کردیاپیٹرول پر فی لیٹر لیوی 40 روپے 49 پیسے کم کردی گئی، ذرائع پیٹرولیم ڈویژنکیا آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے کسی بیماری کا نتیجہ ہوسکتے ہیں؟

کسی صورت بھارت کی افغانستان سے پاکستان کو نقصان پہنچانے کی سازش کو برداشت نہیں کریں گے: پاکستانی مندوب

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے واضح کیا ہے کہ ہم کسی صورت بھارت کی افغانستان سے پاکستان کو نقصان پہنچانے کی سازش کو برداشت نہیں کریں گے۔

اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب  عاصم افتخار نے بھارت، افغان نمائندوں کے بیانات پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ  ہم نے شواہد فراہم کیے ہیں کہ بھارت دہشت گرد گروپوں کے ساتھ مل کرپاکستان میں حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث ہے۔

پاکستانی مندوب نے کہاکہ بھارت ہمیشہ افغانستان میں تخریب کاری کا کردار ادا کرتا رہا ہے،  پاکستان نے افغانستان میں امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ میں ذمہ دارانہ کردار ادا کیا ہے۔

عاصم افتخار  کا کہنا تھا کہ ہم کسی صورت بھارت کی افغانستان سے پاکستان کو نقصان پہنچانے کی سازش، مداخلت کو برداشت نہیں کریں گے۔

پاکستانی مندوب نے واضح کیا کہ  بھارت افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشت گردی بھڑکانے کی اپنی پالیسی ترک کرے، بھارت طویل عرصے سے یہ خطرناک کھیل کھیل رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے نام نہاد نمائندے حقیقت میں کسی کی نمائندگی نہیں کرتے، یہ صرف اپنے آپ کی نمائندگی کرتے ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *