Daily Shujaat Quetta
August 25, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

ایران کےسپریم لیڈر کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہیں: وزیراعظم کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط

وزیراعظم شہبازشریف نے ایران کے نومنتخب سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کو خط لکھا ہے۔

 وزیراعظم نےآیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر تعزیت کا اظہارکیا اورانہوں نے ایران کے برادر عوام اور امت مسلمہ کے لیے پاکستانی عوام کی تعزیت اور دعاؤں کا اظہار کیا۔

خط کے متن کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کی وجہ سے پاکستانی عوام شدید دکھ میں ہے، اس مشکل وقت میں ایران کی قیادت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیراعظم نے ایرانی سپریم لیڈر کو مبارک باد دی اور کہا کہ آپ کو ایران کےسپریم لیڈر کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد دیتے ہیں، امید ہے آپ کی قیادت آنے والے سالوں میں ایران میں امن، استحکام، وقار اور خوشحالی کی طرف رہنمائی کرے گی۔

وزیراعظم کے مطابق پاکستان اور ایران کے تعلقات مشترکہ عقیدے، تاریخ، ثقافت اور زبان پر مبنی ہیں۔

وزیراعظم نے ایران کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کے لیے پاکستان کے عزم اور دونوں برادر ممالک کے مفاد کے لیے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کا اعادہ کیا۔

شہباز شریف نے مجتبیٰ خامنہ ای کی صحت،کامیابی  اور ایران کے عوام کے لیے امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے بھی دعا کی۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ایران میں امریکی اور اسرائیلی جارحیت میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ شہید ہوگئے تھے، ان کی شہادت کے بعد دو روز قبل آیت اللہ خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو سپریم لیڈر منتخب کیا گیا۔

امریکی صدر ٹرمپ اور اسرائیل نئی ایرانی قیادت کو بھی نشانہ بنانے کا اعلان کرچکے ہیں

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *