Daily Shujaat Quetta
June 26, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ایران جنگ میں اللہ نے پاکستان سے کام لیا، دنیا ہمیں پیس میکر کے نام سے جانتی ہے: اسحاق ڈارملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کا انعقادنیتن یاہو کی مشکلات میں مزید اضافہ، ٹرمپ امریکا ایران ڈیل کو اسرائیلی مؤقف پر ترجیح دینے لگےامریکا کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب کیساتھ براہ راست رابطے کا فیصلہایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکنایران جنگ میں اللہ نے پاکستان سے کام لیا، دنیا ہمیں پیس میکر کے نام سے جانتی ہے: اسحاق ڈارملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کا انعقادنیتن یاہو کی مشکلات میں مزید اضافہ، ٹرمپ امریکا ایران ڈیل کو اسرائیلی مؤقف پر ترجیح دینے لگےامریکا کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب کیساتھ براہ راست رابطے کا فیصلہایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکن

پاکستان اور سعودیہ مسلم ممالک میں تصادم روکنے کیلئے مشترکہ طور پر سرگرم

اسلام آباد: پاکستان اور سعودی عرب جاری علاقائی کشیدگی کو پرامن طریقے سے حل کرنے اور اسے مسلم ممالک کے درمیان تصادم میں تبدیل ہونے سے روکنے کے لیے مشترکہ کوششیں کر رہے ہیں۔ 

یہ بات جدہ میں ہونے والی اعلیٰ سطح بات چیت سے واقف ذرائع نے بتائی، یہ مفاہمت جمعرات کو وزیر اعظم شہباز شریف کے سعودی عرب کے مختصر مگر اہم دورے کے دوران سامنے آئی۔ 

وزیر اعظم کے ہمراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی تھے، جنہوں نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات اور بات چیت کی۔

ذرائع نے بتایا کہ دونوں فریق اس بات پر متفق ہوئے کہ خطے کی موجودہ صورتحال فوری سفارتی کوششوں کی متقاضی ہے تاکہ کشیدگی میں اضافہ روکا جا سکے اور تنازعات کو محاذ آرائی کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے

دونوں جانب سے اس مستقل پالیسی کا اعادہ بھی کیا گیا کہ مسلم دنیا کے اندر تنازعات سے گریز کیا جانا چاہیے اور ہر ممکن کوشش کی جانی چاہیے کہ صورتحال مسلم ممالک کے درمیان وسیع تصادم میں تبدیل نہ ہو۔مذاکرات کے دوران پاکستانی وفد نے سعودی عرب کے ساتھ مضبوط یکجہتی کا اظہار کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان ہمیشہ مملکت کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔

ذرائع نے اس بات کی علامتی اہمیت کا بھی ذکر کیا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اجلاس میں جنگی یونیفارم پہن کر شریک ہوئے، جسے اس بات کے اشارے کے طور پر دیکھا گیا کہ پاکستان کی سویلین اور عسکری قیادت سعودی عرب کی سلامتی کے حوالے سے اپنے عزم میں متحد ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ سعودی ولی عہد نے پاکستانی وفد کے اعزاز میں ایک خصوصی عشائیہ دیا جس میں صرف وزیر اعظم شہباز شریف، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر شریک تھے۔ حکام کے مطابق اس اقدام کو دونوں ممالک کے درمیان قریبی اور خصوصی تعلقات کی عکاسی کے طور پر دیکھا گیا

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *