Daily Shujaat Quetta
June 26, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ایران جنگ میں اللہ نے پاکستان سے کام لیا، دنیا ہمیں پیس میکر کے نام سے جانتی ہے: اسحاق ڈارملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کا انعقادنیتن یاہو کی مشکلات میں مزید اضافہ، ٹرمپ امریکا ایران ڈیل کو اسرائیلی مؤقف پر ترجیح دینے لگےامریکا کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب کیساتھ براہ راست رابطے کا فیصلہایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکنایران جنگ میں اللہ نے پاکستان سے کام لیا، دنیا ہمیں پیس میکر کے نام سے جانتی ہے: اسحاق ڈارملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کا انعقادنیتن یاہو کی مشکلات میں مزید اضافہ، ٹرمپ امریکا ایران ڈیل کو اسرائیلی مؤقف پر ترجیح دینے لگےامریکا کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب کیساتھ براہ راست رابطے کا فیصلہایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکن

مراد سعیدکی سینیٹ کی خالی نشست پر بشریٰ بی بی کا ڈرائیور بھی امیدوار کے طور پر سامنے آگیا

خیبرپختونخوا  سے مراد سعید کی سینیٹ کی خالی نشست  پر  انتخابات کے معاملے  پر  اپوزیشن قیادت  اور  پی ٹی آئی اجلاس کی اندرونی کہانی  سامنے آگئی۔

ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا ڈرائیور بھی سینیٹ امیدوار کے طور   پر سامنے آگیا ہے۔

پی ٹی آئی نے سینیٹ کی خالی نشست پر عرفان سلیم کو ٹکٹ جاری کیا ہے جب کہ  پارٹی ذرائع کے مطابق غلام بادشاہ جو کہ  عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا ڈرائیور ہے، اسےکورنگ امیدوار بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سجاد مہمند کو بھی کورنگ امیدوار بنایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق  محمود خان اچکزئی اور  علامہ راجہ ناصر نے اخوانزادہ حسین یوسفزئی کا نام تجویزکیا تھا، تاہم  پی ٹی آئی کے پارلیمانی بورڈ نے اخوانزادہ حسین یوسفزئی کا نام مسترد کرکے عرفان سلیم کا نام فائنل کیا، عرفان سلیم کا نام 9 مئی مقدمات میں ہونے کی وجہ سے کچھ پارٹی رہنماؤں کو خدشات تھے۔

ذرائع کے مطابق  بیرسٹرگوہر اور سلمان اکرم راجہ نے اخوانزادہ حسین یوسفزئی کا نام  بطورکورننگ امیدوار لانے پر اتفاق کیا، بیرسٹرگوہرنے اخوانزادہ حسین یوسفزئی  کوکورنگ امیدوار کے طور پر شامل کرنے کا وعدہ کیا، لیکن  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے  اخوانزادہ حسین یوسفزئی کے بجائے بشریٰ بی بی کے ڈرائیورکا نام شامل کروایا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ  شاہد خٹک نے اخوانزادہ حسین یوسفزئی کو کسی بھی طورپرفہرست میں شامل کرنے کی مخالفت کی، پارٹی قائدین نے بشریٰ بی بی کے ڈرائیورکو بطورکورنگ امیدوارلانے پر بھی اعتراض اٹھائے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *