Daily Shujaat Quetta
August 26, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

ایران کے منجمد اثاثےکتنے ہیں اور کن ملکوں میں موجود ہیں؟

امریکا ایران مذاکرات کے دوران ایران کی جانب سے اپنے منجمداثاثو ں کی بحالی کا مطالبہ کیا گیا، ایران کے منجمد اثاثے کتنے ہیں؟ اس بارے میں کوئی تصدیق شدہ معلومات دستیاب نہیں ، لیکن ایران کی سرکاری رپورٹس اور ماہرین کے مطابق ایران کے بیرون ملک منجمد اثاثوں کی کل مالیت 100 ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔

یہ اثاثے وہ رقوم ہیں جو  ایران نے تیل کی فروخت  اور دیگر ذرائع سے حاصل کی ہیں، لیکن امریکی اور عالمی پابندیوں کے باعث انہیں غیر ملکی بینکوں میں روک دیا گیا، ایران پر پابندیوں کا آغاز 1979 کے بعد ہوا  جو  ایران کے جوہری  پروگرام کے باعث  مزید سخت ہوتی گئیں۔

رپورٹس کے مطابق ایران کے منجمد اثاثے مختلف ملکوں میں موجود ہیں جن میں چین میں کم از کم 20 ارب ڈالر ، بھارت میں 7 ارب ڈالر ، عراق میں تقریباً 6 ارب ڈالر ، قطر میں 6 ارب ڈالر، جاپان میں 1.5 ارب ڈالر کے اثاثے موجود ہیں ۔

اس کے علاوہ  امریکا کے پاس ایران کے تقریباً 2 ارب ڈالر کے اثاثے جب کہ یورپی ممالک میں بھی ایران کے اثاثے ہیں ، جس میں لکسمبرگ کے پاس ایران کے تقریباً 1.6 ارب ڈالر منجمد ہیں۔

ایران کے لیے ان اثاثوں کی اہمیت اس لیے زیادہ ہے کیونکہ ایرانی معیشت کئی برسوں سے پابندیوں کے باعث دباؤ کا شکار ہے، جس کے نتیجے میں ملک مہنگائی اور کرنسی کی قدر میں کمی جیسے مسائل کا سامنا کر رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر یہ اثاثے بحال ہو جائیں تو ایران اپنی معیشت کو سہارا دینے، انفرااسٹرکچر بہتر بنانے اور جنگ کے بعد بحالی کے عمل کو تیز کرسکتا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *