Daily Shujaat Quetta
August 26, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

ٹرمپ کا ایران سے پھانسی کی سزا کی منتظر 8 ایرانی خواتین کی رہائی کا مطالبہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں پھانسی کی سزا کی منتظر 8  ایرانی خواتین کی رہائی کا مطالبہ کردیا۔

سوشل میڈیا پر  ایک اسرائیل کے حمایتی ایکٹوسٹ کی پوسٹ شیئر کرتےہوئے ٹرمپ نے  ایرانی رہنماؤں کے نام پیغام لکھا۔

ٹرمپ نے کہا کہ یہ ایران کے رہنماؤں کے نام، جو جلد ہی میرے نمائندوں کے ساتھ مذاکرات میں شامل ہونے والے ہیں، میں ان خواتین کی رہائی کو بہت سراہوں گا۔ مجھے یقین ہے کہ آپ اس بات کا احترام کریں گے ، براہِ کرم انہیں کوئی نقصان نہ پہنچایا جائے،  ان خواتین کی رہائی مذکرات کا بہترین آغاز ہوگا ۔

اس پوسٹ میں ان 8 خواتین کی تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں ۔

جاری کردہ تصاویر میں صرف ایک کی شناخت ہوسکی ہے ، جو رواں برس حکومت مخالف مظاہرے میں شریک تھی ، جبکہ دیگر کے بارے میں ابھی معلومات سامنے نہيں آسکیں۔

تاہم امریکی میڈيا کے مطابق ان 8 خواتین کے ایران میں قید ہونے کی آزادانہ طور پر تصدیق نہيں ہو سکی۔

دوسری جانب ایرانی عدلیہ کی جانب سے  8 خواتین کو  پھانسی کی سزا دیے جانےکی تردید کی گئی ہے۔

فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی عدلیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ  امریکی صدرکو  ایک بار  پھر جعلی خبروں سےگمراہ کیا گیا،  جن خواتین کی پھانسی کی بات کی گئی، ان میں سے کچھ رہا ہوگئی ہیں، دیگر خواتین  پر جو الزامات ہیں ان میں سزا سنائی بھی گئی تو قید کی ہوگی۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *