Daily Shujaat Quetta
August 25, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

عوام کے بنیادی مسائل کا حل اولین ترجیح ہے،طارق خان مگسی

صوبائی وزیر نوابزادہ طارق خان مگسی سے میر فرحان سہراب خان مگسی، ڈی جی نیوٹیک میر ڈاکٹر حسین بخش مگسی، پراجیکٹ ڈائریکٹر حامد علی بنگلزئی، سابق ایکسین محمد انور سمیجو، پرنس الہی بخش سیال اور دیگر معزز شخصیات نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی صورتحال اور حلقے کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے صوبائی وزیر کو علاقے کے بنیادی مسائل، ترقیاتی ضروریات اور عوام کو درپیش دیگر چیلنجز سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نوابزادہ طارق خان مگسی نے کہا کہ عوام کے بنیادی مسائل کا حل ان کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوامی مفاد پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ مزید برآں، انہوں نے کہا کہ اپنے حلقے میں ترقیاتی منصوبوں کے فروغ اور عوامی مسائل کے دیرپا حل کے لیے بھرپور اور عملی اقدامات جاری ہیں، جبکہ تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے تاکہ علاقے کی ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جس میں باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اس موقع پر پرسنل سیکرٹری ممتاز مگسی اور پی ایس اظہر حسین بھی موجود تھے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *