Daily Shujaat Quetta
June 26, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ایران جنگ میں اللہ نے پاکستان سے کام لیا، دنیا ہمیں پیس میکر کے نام سے جانتی ہے: اسحاق ڈارملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کا انعقادنیتن یاہو کی مشکلات میں مزید اضافہ، ٹرمپ امریکا ایران ڈیل کو اسرائیلی مؤقف پر ترجیح دینے لگےامریکا کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب کیساتھ براہ راست رابطے کا فیصلہایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکنایران جنگ میں اللہ نے پاکستان سے کام لیا، دنیا ہمیں پیس میکر کے نام سے جانتی ہے: اسحاق ڈارملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کا انعقادنیتن یاہو کی مشکلات میں مزید اضافہ، ٹرمپ امریکا ایران ڈیل کو اسرائیلی مؤقف پر ترجیح دینے لگےامریکا کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب کیساتھ براہ راست رابطے کا فیصلہایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکن

حکومت بلوچستان تمام شعبوں کی یکساں ترقی پر یقین رکھتی ہے،میرسرفرازبگٹی

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے جمعرات کو یہاں محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کے زیر انتظام بیورو آف سٹیٹسٹکس کے ڈیجیٹل ڈیش بورڈ اور پبلیکیشنز کا افتتاح کر دیا جس کا مقصد صوبے میں مستند معلومات پر مبنی پالیسی سازی کو فروغ دینا اور ترقیاتی منصوبہ بندی کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے افتتاحی تقریب میں صوبائی وزرائ، اراکین صوبائی اسمبلی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات زاہد سلیم اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی اس موقع پر وزیر اعلیٰ کو ڈیجیٹل ڈیش بورڈ اور متعلقہ پبلیکیشنز کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ مذکورہ ڈیجیٹل ڈیش بورڈ میں صوبے کے 17 مختلف شعبوں سے متعلق جامع اور مربوط ڈیٹا شامل کیا گیا ہے، جس میں ترقیاتی منصوبوں کی مکمل تفصیلات بھی موجود ہوں گی اس نظام کے ذریعے پالیسی سازی اور فیصلہ سازی کے عمل کو مزید مو¿ثر اور شفاف بنایا جا سکے گا ۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ آئندہ ہر سال ڈیٹا سے متعلق دو نئی رپورٹس کا اضافہ کیا جائے گا تاکہ معلوماتی نظام کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔ اجلاس میں 2010 سے اب تک مختلف شعبوں میں ہونے والی مجموعی ترقی اور گروتھ کے رجحانات پر بھی روشنی ڈالی گئی وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس اقدام کو ایک اہم سنگِ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ دستیاب ڈیٹا کی بنیاد پر حکومت عوامی مفاد میں زیادہ مو¿ثر اور بہتر پالیسیاں تشکیل دے سکتی ہے انہوں نے کہا کہ ترقی کا انحصار بروقت اور درست منصوبہ بندی پر ہے اور حکومت بلوچستان تمام شعبوں کی یکساں ترقی پر یقین رکھتی ہے اجلاس کے دوران سرکاری آسامیوں اور ان پر درخواست دینے والے افراد سے متعلق ڈیٹا بھی پیش کیا گیا اس موقع پر وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے ڈیٹا بیس میں نشادہی کردہ ایک ایسے شخص جس نے نوکری کے حصول کے لیے 45 مختلف آسامیوں پر درخواست دی تھیں کو بذریعہ فون کال رابطہ کیا اور اسے نوکری دینے کا اعلان کیا وزیر اعلیٰ بلوچستان نے صوبائی وزیر میر ظہور احمد بلیدی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری پی اینڈ ڈی اور ان کی ٹیم کو اس اہم پیش رفت پر مبارکباد دی اور ڈیٹا اکٹھا کرنے اور ڈیش بورڈ کی تیاری میں نمایاں کارکردگی پر متعلقہ ٹیم کے لیے تعریفی سرٹیفکیٹس اور کیش ایوارڈ دینے کا اعلان بھی کیا انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت بلوچستان شفافیت، میرٹ اور جدید ٹیکنالوجی کے مو¿ثر استعمال کو فروغ دیتے ہوئے ترقیاتی عمل کو مزید تیز کرے گی تاکہ عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *