Daily Shujaat Quetta
August 25, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

صوبائی وزیر نورمحمد دمڑ کی ڈائریکٹر جنرل نادرا بلوچستان نوید احمد سے ملاقات

صوبائی وزیر خوراک و چیئرمین بلوچستان فوڈ اتھارٹی حاجی نور محمد خان دمڑ نے ڈائریکٹر جنرل نادرا بلوچستان نوید جان سے اہم ملاقات کی، جس میں ضلع زیارت کے علاقے سنجاوی کو درپیش عوامی مسائل، خصوصاً بلاک شدہ شناختی کارڈز کے دیرینہ مسئلے پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا ملاقات کے دوران صوبائی وزیر نے سنجاوی کے عوام کو نادرا سے متعلق درپیش مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ شناختی کارڈز کی بلاکنگ نے شہریوں کو شدید مشکلات سے دوچار کر رکھا ہے، جس کے فوری اور پائیدار حل کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات ناگزیر ہیں۔

انہوں نے تجویز پیش کی کہ ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے جو ہر ماہ سنجاوی کا دورہ کرے اور موقع پر ہی عوامی شکایات کا ازالہ یقینی بنائے حاجی نور محمد دمڑ نے مزید بتایا کہ سنجاوی نادرا سینٹر میں سہولیات کی بہتری کے لیے اہم فیصلے کیے گئے ہیں، جن کے تحت نئے میل اور فی میل اسٹاف کی منظوری دے دی گئی ہے تاکہ عوام کو بہتر اور بروقت خدمات فراہم کی جا سکیں۔ اس کے ساتھ ساتھ سینٹر میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے سولر سسٹم اور جنریٹر کی بھی منظوری دے دی گئی ہے، جو علاقے کے عوام کے لیے بڑا ریلیف ثابت ہوگا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل نادرا بلوچستان نوید جان نے سنجاوی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے ساتھ ون ونڈو سروس کی بھی باقاعدہ منظوری دی، تاکہ عوام کو ایک ہی جگہ پر تمام سہولیات میسر آ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ نادرا عوام کو جدید، موثر اور معیاری سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور دور دراز علاقوں میں خدمات کی بہتری کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ملاقات میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ سنجاوی سمیت پسماندہ علاقوں کے مسائل کے حل کے لیے باہمی تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کا مستقل اور دیرپا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *