Daily Shujaat Quetta
August 25, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

حکومت صوبے کے ہر ضلع میں ترقیاتی عمل کو تیز کر رہی ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں امن، استحکام اور ہمہ جہت ترقی کے فروغ کے لیے منعقدہ “گوادر گرینڈ جرگہ” ایک بڑے عوامی و سرکاری اجتماع کی صورت اختیار کرگیا جہاں گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، کور کمانڈر کوئٹہ اور جی او سی گوادر سمیت قبائلی عمائدین، منتخب نمائندگان، ضلعی انتظامیہ، سیکیورٹی اداروں، تاجر برادری، ماہی گیر نمائندگان اور سول سوسائٹی کی بھرپور شرکت نے اس جرگہ کو غیرمعمولی اہمیت دے دی، جرگہ میں بلوچستان کی مجموعی صورتحال بالخصوص مکران ڈویژن اور گوادر کی ترقی کے اہم پہلوو¿ں پر تفصیلی گفتگو کی گئی، گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے اپنے خطاب میں کہا کہ صوبے کی ترقی عوامی شمولیت، قبائلی ہم آہنگی اور حکومتی اقدامات کے تسلسل سے جڑی ہوئی ہے اور گوادر جیسے اہم خطے میں ترقی کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچانے کیلئے تمام ادارے متحرک ہیں جبکہ خواتین، نوجوانوں اور ماہی گیر برادری کو معاشی طور پر مضبوط بنانا ناگزیر ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ حکومت صوبے کے ہر ضلع میں ترقیاتی عمل کو تیز کر رہی ہے اور گوادر کو خصوصی حیثیت دی جا رہی ہے، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بلوچ نوجوانوں کو لاحاصل جنگ سے دور رکھنے کیلئے تعلیم اور مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے، انہوں نے گوادر پورٹ کی کامیابی کیلئے سیکیورٹی فورسز اور عوام کے درمیان باہمی تعاون کو کلیدی حیثیت دیتے ہوئے کہا کہ جاری ترقیاتی منصوبے جن میں سڑکیں، پانی کی فراہمی، تعلیم اور صحت شامل ہیں عوامی فلاح کیلئے نہایت اہم ہیں، کور کمانڈر کوئٹہ نے اپنے خطاب میں یقین دہانی کرائی کہ سیکیورٹی فورسز بلوچستان میں امن کے قیام اور ترقیاتی منصوبوں کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہیں اور گوادر و مکران ڈویڑن کی سیکیورٹی کو یقینی بنانا اولین ترجیحات میں شامل ہے تاکہ سی پیک سمیت دیگر منصوبے بلا رکاوٹ جاری رہ سکیں۔

انہوں نے عوام اور سیکیورٹی اداروں کے درمیان اعتماد اور تعاون کو دیرپا امن کی بنیاد قرار دیا، جرگہ کے دوران گوادر کو سیاحتی مرکز کے طور پر فروغ دینے، مقامی مسائل کو جرگہ سسٹم کے ذریعے افہام و تفہیم سے حل کرنے اور قبائلی ہم آہنگی کو مستحکم بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا، گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان نے شرکائ کے سوالات سنے اور جائز مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی، جرگہ کے اختتام پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ بلوچستان میں امن، ترقی اور خوشحالی کیلئے حکومت، سیکیورٹی اداروں اور عوام کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے گا اور گوادر کو ایک پرامن، ترقی یافتہ اور عالمی معیار کے شہر میں تبدیل کرنے کیلئے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی، بعدازاں گورنر بلوچستان، وزیراعلیٰ بلوچستان اور کور کمانڈر کوئٹہ نے 11 مئی 2025 کو گوادر میں دہشتگردی کے بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والے پولیس کانسٹیبل محمد خماری بلوچ شہید کی یادگار کا افتتاح بھی کیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *