کوئٹہ۔وفاقی محتسب کے ریجنل ہیڈ غلام سرور بروہی نے کہا ہے کہ گزشتہ سال 2200 سے زائد عوامی شکایات موصول ہوئیں بغیر کسی فیس اور وکیل کے 98 فیصد کیسوں کے فیصلوں پر عمل در آمد کرایا گیا۔ جو کہ ایک مثبت عمل ہے۔وفاقی محتسب عوام کو ان کے گھر کی دہلیز پر مفت، شفاف اور فوری انصاف کی فراہمی کے لئے ہمیشہ سے کوشاں رہا ہے۔ وفاقی محکموں اور اداروں کے آفیسران اور سربراہان کی تعاون کے بغیر اس ٹارگٹ کو پورا کرنا ناممکن تھا وفاقی محتسب کے ساتھ وفاقی اداروں کی بھرپور تعاون اس بات کا مظہر ہے کہ وہ اپنے عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔جو کہ اطمینان بخش عمل ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے چمبر آف سمال انڈسٹریز کوئٹہ میں وفاقی محتسب کے ساتھ بہترین تعاون کرنے والے وفاقی اداروں، محکموں کی آفیسران و اسٹاف کی حوصلہ افزائی کے لئے تعریفی اسناد جاری کرنے کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وفاقی محتسب کے ریجنل ہیڈ غلام سرور بروہی نے کہا کہ ان محکموں کی پیار اور محبت کے بغیر سینکڑوں لوگوں کو ریلیف فرام کرنا ناممکن تھا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال سینکڑوں لوگوں کے شکایت موصول ہوئی۔
ان میں سے بیشتر کو ساٹھ دن سے پہلے پہلے حل کردیا گیا انھوں واضع کیا کہ بلوچستان کے دور دراز کے علاقے خصوصاً خضدار، خاران اور سبی کے قرب و جوار کے لوگ وفاقی محتسب کے علاقائی دفاتر سے اپنے مسائل کے سلسلے میں رجوع کرسکتے ہیں۔ غلام سرور بروہی نے کہاکہ وفاقی محتسب غریبوں کی عدالت ہے اسلئے بلا جھجک اپنے شکایات کے سلسلے میں ضرور وفاقی محتسب کے کسی بھی علاقائی دفتر سے مستفید ہو، اس موقع پر کوئٹہ چیمبر آف سمال انڈسٹریز کے مراد بلوچ اور دیگر محکموں کے نمائندوں کو انکی بہترین خدمات کے سلسلے میں تعریفی اسناد دی گئیں۔

Leave a Reply