Daily Shujaat Quetta
August 26, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

واٹس ایپ میں بظاہر ایک معمولی مگر بہت اہم فیچر متعارف

واٹس ایپ میں بظاہر ایک معمولی مگر بہت اہم فیچر صارفین کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے۔

WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق میٹا کی زیر ملکیت ایپ کے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے نئے بیٹا (beta) ورژن میں نئے نوٹیفکیشن ببلز کی آزمائش کی جا رہی ہے۔

یہ وہ فیچر ہے جس کی سپورٹ گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ 10 سے اس آپریٹنگ سسٹم میں فراہم کی جا رہی ہے۔

اگر آپ فیس بک یا میسنجر کو اینڈرائیڈ پر استعمال کرتے ہیں تو پہلے سے علم ہوگا کہ نوٹیفکیشن ببلز کیسے کام کرتے ہیں۔

اس فیچر کے تحت جب کسی فرد یا گروپ چیٹ کا میسج واٹس ایپ میں موصول ہوگا تو اس کا فلوٹنگ ببل اسکرین پر نظر آئے گا، چاہے آپ ہوم اسکرین پر ہوں یا کسی اور ایپ کو استعمال کر رہے ہوں۔

اس نوٹیفکیشن ببل میں واٹس ایپ کانٹیکٹ یا گروپ چیٹ کی پروفائل پکچر نظر آئے گی جس کے ساتھ ایک چھوٹا سا واٹس ایپ آئیکون ہوگا جو نوٹیفکیشن کا عندیہ دے گا۔

اس فلوٹنگ ببل پر کلک کرنے پر واٹس ایپ چیٹ انٹرفیس اوپن ہوگا اور صارف میسج پڑھ سکے گا جبکہ ریپلائی کرسکے گا اور واٹس ایپ کو مکمل طور پر اوپن کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

نوٹیفکیشن ببلز سے صارفین میسجز کو فوری دیکھنے، ریپلائی کرنے اور ملٹی ٹاسکنگ کی سہولت حاصل ہوسکے گی۔

یہاں تک کہ آپ متعدد افراد یا گروپس سے بیک وقت چیٹ کرسکیں گے اور ویڈیوز دیکھتے ہوئے بھی چیٹس پر ریپلائی کرسکیں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *