Daily Shujaat Quetta
August 26, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

ٹک ٹاک میں ایک نئے اے آئی فیچر میم ری مکسر کا اضافہ

ٹک ٹاک کی جانب سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی ایک ایسے فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے جو اس ویڈیو شیئرنگ ایپ میں کمنٹس کے استعمال کا تجربہ بدل دے گا۔

کمپنی کی جانب سے اے آئی پر مبنی میم (meme) میکر ٹول کی آزمائش کی جا رہی ہے۔

کمپنی نے بھی فیچر کی آزمائش کی تصدیق کی ہے۔

اس فیچر کے تحت ٹک ٹاک میں ایک نئی سیٹنگ کا اضافہ کیا جا رہا ہے جس سے خودکار طور پر دیگر افراد کو آپ کے مواد کو اے آئی کی مدد سے ری مکس کرنے کی اجازت مل جائے گی، ماسوائے اگر آپ اس فیچر کو ٹرن آف کر دیں۔

اسے میم ری مکسر کا نام دیا گیا ہے اور ہر فرد آپ کی ٹک ٹاک ویڈیو سے اے آئی پر مبنی تصویر تیار کرسکے گا، چہرہ، آواز یا پس منظر کو تبدیل کرسکے گا۔

مثال کے طور پر آپ کسی ہوٹل میں وزٹ کی ویڈیو ٹک ٹاک پر پوسٹ کرتے ہیں، تو دیگر افراد میم ری مکسر کو استعمال کرتے ہوئے ایک اے آئی تصویر تیار کرسکیں گے جس میں آپ ساحل پر یا کسی اور جگہ نظر آئیں گے۔

ان تصاویر کو اوریجنل ویڈیو کے کمنٹس میں شیئر کیا جاسکے گا۔

کمپنی کے مطابق یہ کمنٹس میں تصاویر پوسٹ کرنے کے لیے ایک بہترین فیچر ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں ٹک ٹاک میں متعدد اے آئی فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں جن میں سے ایک ٹاکو یا ٹک ٹاک کا اے آئی اسسٹنٹ بھی شامل ہے۔

کمپنی کے مطابق میم ری مکسر فیچر ابھی تجرباتی مرحلے سے گزر رہا ہے اور تمام افراد کو دستیاب نہیں۔

ٹک ٹاک نے ابھی واضح نہیں کیا کہ یہ کب تک تمام افراد کے لیے متعارف کرایا جائے گا، مگر کمپنی کے مطابق اس میں مزید تبدیلیاں کیے جانے کا امکان ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *