Daily Shujaat Quetta
August 26, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

مقررہ نرخنامے پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیر صدارت انتظامی آفیسران کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں شہر میں جاری پرائس کنٹرول مہم اور دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پرائس کنٹرول، تندور مافیا، دودھ فروشوں، گوشت فروشوں اور ممنوعہ پلاسٹک تھیلوں کے خلاف کارروائیوں کو مزید تیز اور موثر بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور کسی بھی قسم کی گرانفروشی یا غیر قانونی منافع خوری کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) محمد انور کاکڑ ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) حافظ محمد طارق، اسسٹنٹ کمشنر (سٹی)، اسسٹنٹ کمشنر کچلاک، اسسٹنٹ کمشنر سریاب اور اسسٹنٹ کمشنر صدر نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر مہراللہ بادینی نے تمام افسران کو نئے ٹاسک سونپتے ہوئے ہدایت کی کہ فیلڈ میں موجودگی کو یقینی بنایا جائے اور روزانہ کی بنیاد پر کارروائیوں کی رپورٹ پیش کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ مقررہ نرخنامے پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *