Daily Shujaat Quetta
June 26, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ایران جنگ میں اللہ نے پاکستان سے کام لیا، دنیا ہمیں پیس میکر کے نام سے جانتی ہے: اسحاق ڈارملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کا انعقادنیتن یاہو کی مشکلات میں مزید اضافہ، ٹرمپ امریکا ایران ڈیل کو اسرائیلی مؤقف پر ترجیح دینے لگےامریکا کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب کیساتھ براہ راست رابطے کا فیصلہایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکنایران جنگ میں اللہ نے پاکستان سے کام لیا، دنیا ہمیں پیس میکر کے نام سے جانتی ہے: اسحاق ڈارملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کا انعقادنیتن یاہو کی مشکلات میں مزید اضافہ، ٹرمپ امریکا ایران ڈیل کو اسرائیلی مؤقف پر ترجیح دینے لگےامریکا کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب کیساتھ براہ راست رابطے کا فیصلہایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکن

بلوچستان ہائی کورٹ نے اسمبلی عمارت گرانے کے ٹینڈر پر حکمِ امتناع جاری کر دیا

بلوچستان ہائی کورٹ نے بلوچستان اسمبلی کی عمارت کی ممکنہ مسماری سے متعلق جاری کیے گئے ٹینڈر نوٹس پر عبوری حکمِ امتناع جاری کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو مزید کارروائی سے روک دیا ہے۔یہ حکم پیر کو چیف جسٹس محمد کامران خان ملاخیل اور جسٹس نجم الدین مینگل پر مشتمل ڈویژن بینچ نے آئینی درخواستوں کی سماعت کے دوران جاری کیا۔ درخواستیں امان اللہ کنرانی ایڈوکیٹ اور نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی کی جانب سے دائر کی گئی تھیں۔عدالت نے محکمہ مواصلات و تعمیرات (C&W) کو ہدایت کی ہے کہ وہ 7 مئی 2026 کو مجوزہ ٹینڈر نوٹس نہ کھولے، اور اس عمل کو اگلی سماعت یعنی 11 مئی 2026 تک معطل رکھا جائے۔

سماعت کے دوران امان اللہ کنرانی نے اپنے دلائل خود پیش کیے، جبکہ نوابزادہ لشکری رئیسانی کی جانب سے سیال خان کاکڑ ایڈوکیٹ اور محمد ریاض احمد ایڈوکیٹ پیش ہوئے۔ حکومتِ بلوچستان کی نمائندگی ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل شہیک بلوچ نے کی۔درخواست گزاروں کا مو¿قف تھا کہ بلوچستان اسمبلی کی عمارت ایک تاریخی اور قومی ورثہ کی حیثیت رکھتی ہے، جسے گرانے کا فیصلہ نہ صرف قانونی تقاضوں کے خلاف ہے بلکہ عوامی مفاد کے بھی منافی ہے۔عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد ٹینڈر کے عمل کو روک دیا اور مزید سماعت 11 مئی تک ملتوی کر دی۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *