Daily Shujaat Quetta
June 26, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ایران جنگ میں اللہ نے پاکستان سے کام لیا، دنیا ہمیں پیس میکر کے نام سے جانتی ہے: اسحاق ڈارملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کا انعقادنیتن یاہو کی مشکلات میں مزید اضافہ، ٹرمپ امریکا ایران ڈیل کو اسرائیلی مؤقف پر ترجیح دینے لگےامریکا کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب کیساتھ براہ راست رابطے کا فیصلہایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکنایران جنگ میں اللہ نے پاکستان سے کام لیا، دنیا ہمیں پیس میکر کے نام سے جانتی ہے: اسحاق ڈارملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کا انعقادنیتن یاہو کی مشکلات میں مزید اضافہ، ٹرمپ امریکا ایران ڈیل کو اسرائیلی مؤقف پر ترجیح دینے لگےامریکا کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب کیساتھ براہ راست رابطے کا فیصلہایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکن

تعلیمی معیار کی بلندی کیلئے شعوری کوششیں کر رہے ہیں،گورنر بلوچستان

گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ ہم پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کی حقیقی ترقی اور تعلیمی معیار کی بلندی کیلئے شعوری کوششیں کر رہے ہیں۔ یونیورسٹیوں کے بجٹ میں بے تحاشہ اضافہ کیا ہے اور بڑے مسائل عملی طور پر حل کر کے ثابت کیا تو اس ضمن میں ہم تمام وائس چانسلرز سے اب فوری ٹھوس نتائج اور اعلیٰ کارکردگی کی توقع بھی رکھتے ہیں۔ یونیورسٹی سینیٹ کے اجلاسوں میں کیے گئے تمام فیصلوں پر فوری طور پر عملدرآمد اور کے ٹھوس نتائج اگلے اجلاس سے پہلے سامنے لانے پڑیں گے۔ اب ہماری توجہ جوابدہی اور ٹھوس پیشرفت پر ہے، اس بات کو یقینی بنانا کہ ہم جو بھی قدم اٹھاتے ہیں وہ کوالٹی ایجوکیشن اور خدمات کی فراہمی سے مشروط کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار نے بیوٹمز یونیورسٹی کے 14 ویں سینیٹ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید درانی، بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس نجم الدین مینگل، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد حفیظ،، صوبائی سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن صالح بلوچ، پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنربلوچستان عبدالناصر دوتانی، پرووائس چانسلر بیوٹمز ڈاکٹر میروائس کاسی اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا نمایندہ ڈاکٹر ظہور بازئی سمیت تمام سینیٹ کے ممبران موجود تھے. بیوٹمز یونیورسٹی کے سینیٹ ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا کہ زیر تعلیم اسٹوڈنٹس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کریں. ڑوب کیمپس اور مسلم باغ کیمپس کی کارکردگی میں بہتری لائق تحسین ہے۔ گورنر مندوخیل نے کہا کہ یونیورسٹی کیمپسز میں نئی تعیناتیوں کے دوران میرٹ کی پاسداری یقینی بنانا ضروری ہے. بیوٹمز یونیورسٹی کے چودھویں ویں اجلاس کے شرکائکی سفارشات اور تجاویز کی روشنی میں کئی نئے اہم فیصلے کیے گئے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *