Daily Shujaat Quetta
June 19, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکنپسنی کے قریب فجیرہ سے آنے والے آئل ٹینکر میں کریو کے رہائشی حصے میں لگنے والی آگ بجھا دی گئیالیکشن کمیشن نےگلگت بلتستان انتخابات کےسرکاری نتائج کا اعلان کردیاپیٹرول پر فی لیٹر لیوی 40 روپے 49 پیسے کم کردی گئی، ذرائع پیٹرولیم ڈویژنکیا آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے کسی بیماری کا نتیجہ ہوسکتے ہیں؟ایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکنپسنی کے قریب فجیرہ سے آنے والے آئل ٹینکر میں کریو کے رہائشی حصے میں لگنے والی آگ بجھا دی گئیالیکشن کمیشن نےگلگت بلتستان انتخابات کےسرکاری نتائج کا اعلان کردیاپیٹرول پر فی لیٹر لیوی 40 روپے 49 پیسے کم کردی گئی، ذرائع پیٹرولیم ڈویژنکیا آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے کسی بیماری کا نتیجہ ہوسکتے ہیں؟

ہیٹ اسٹروک سے بچنا چاہتے ہیں؟ تو لال پیاز کھانا شروع کر دیں

ماہرین کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سرخ پیاز کے استعمال سے گرمیوں میں ہیٹ اسٹروک سے بچا جاسکتا ہے۔

سرخ پیاز کو عام طور پر گرمیوں کے کھانے کے ساتھ سلاد کے طور پر کھایا جاتا ہے، لیکن کیا آپ کو معلوم ہے یہ شدید گرمی میں لو لگنے یا ہیٹ اسٹروک سے بچانے میں مدد فراہم کرسکتی ہے؟

سب سے پہلے یہ جاننا ضروری ہے کہ ہیٹ اسٹروک کی علامات کیا ہے؟ بہت زیادہ پسینہ آنا، سر درد، چکر آنا، متلی، دل کی دھڑکن کا تیز ہونا، جلد کا سرخ ہونا اور دیگر علامات ہیٹ اسٹروک کا عندیہ دیتی ہیں۔

اسی حوالے سے مالیکیولز جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ موسم گرما کے دوران کھانوں کے ساتھ سرخ پیاز کا استعمال کرنا چاہیے، کیونکہ پیاز میں پروٹین، فینولک مرکبات (phenolic compounds)، فلیونوئیڈز(flavonoids)  اور اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں جو جسم کو ممکنہ گرمی کے اثرات سے تحفظ فراہم کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

جرنل آف فوڈ میجرمنٹ اینڈ کریکٹرائزیشن میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق سرخ پیاز میں پانی اور الیکٹرولائٹس کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو جسم میں پانی کی کمی کو دور کرتی ہے۔

اس کے علاوہ یہ گرمی کی لہر کے دوران نظام ہاضمہ فعال رکھنے میں مدد دیتی ہے، کیونکہ گرمی سے آنتیں بھی متاثر ہوتی ہیں۔

مزید براں اسی حوالے سے ماہر غذائیت روجوتا دیویکر نے بتایا کہ سرخ پیاز گرمیوں میں کچی کھائی جاسکتی ہے اور یہ  پیٹ کے نظام کو گرمی اور پیٹ کے بیکٹیریا کو متاثر ہونے سے بچاتی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *