Daily Shujaat Quetta
August 27, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

گوادر،میرین ڈرائیو پر سولر اسٹریٹ لائٹس کی بحالی شروع

گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) نے میرین ڈرائیو پر خراب اسٹریٹ لائٹس کی بحالی کے کام کا آغاز کر دیا ہے،یہ اقدام ساحلی شاہراہ کی خوبصورتی اور روشنی کے نظام کو بحال کرنے کے لیے شروع کیے گئے جدید سولرائزیشن منصوبے کا حصہ ہے۔گوادر پرو کے مطابق اس منصوبے کے تحت سید ظہور شاہ ہاشمی چوک سے بوٹ بیسن تک خراب شدہ لائٹس کو جدید سولر توانائی سے چلنے والی اسٹریٹ لائٹس سے تبدیل کیا جا رہا ہے تاکہ رات کے وقت اس راستے پر روشنی بحال کی جا سکے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ چند سالوں کے دوران احتجاج اور سیاسی دھرنوں میں میرین ڈرائیو پر متعدد اسٹریٹ لائٹس کو نقصان پہنچا تھاجس کے باعث علاقے کی رات کی رونق متاثر ہوئی۔

نئے سولرائزیشن سسٹم کو ایک ماحول دوست اور توانائی کی بچت کرنے والا حل قرار دیا جا رہا ہے جو نہ صرف بجلی کے اخراجات کو کم کرے گا بلکہ لوڈشیڈنگ اور کیبل چوری جیسے مسائل کو بھی کم کرنے میں مدد دے گا۔حکام نے بتایا کہ سولر اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب سے ساحلی علاقے میں رات کے وقت آنے والے مقامی رہائشیوں اور سیاحوں کے لیے تفریحی سہولیات بہتر ہوں گی اور گوادر کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوگا۔ یہ منصوبہ جلد مکمل ہونے کی توقع ہے۔رپورٹ کے مطابق واضح رہے کہ میرین ڈرائیو کو گوادر کے اہم سیاحتی اور تفریحی مقامات میں شمار کیا جاتا ہے جہاں روزانہ بڑی تعداد میں لوگ بحیرہ عرب کے دلکش مناظر سے لطف اندوز ہونے آتے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ اس بحالی منصوبے سے شہر کی جدید شناخت مضبوط ہوگی اور خطے میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *