Daily Shujaat Quetta
August 27, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

صادق عمرانی سمیت اراکین اسمبلی میں امن و امان کی ابتر صورتحال پر برس پڑے

بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں صوبائی وزیر میر صادق عمرانی سمیت اراکین اسمبلی بلوچستان میں امن و امان کی ابتر صورتحال پر برس پڑے ، اسپیکر کے استفسار پر اراکین اسمبلی کا گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر، پرو وائس چانسلر سمیت تین افراد کے اغواءکی مذمت ۔ جمعرات کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر صوبائی وزیر میر صادق عمرانی نے نقطہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی آفیسر کو تبدیل کرتے ہیں وہ عدالت میں چلا جاتا ہے عدالت اس آفیسر کو حکم امتنائی دے دیتی ہے اس حوالے سے ہمیں قانون سازی کرنی چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن وامان کی صورتحال تشویشناک ہے میرے گھر پر پانچ مرتبہ ہوچکا ہے ، تین بار سولر پینل تباہ کیے گئے ،دھمکیاں اور بھتے کی برچیاں دی جارہی ہیں نوابزادہ طارق مگسی سمیت ہم کوئی روڈ کے ذریعے اپنے علاقوں میں نہیں جاسکتے ہیں‘ وزیر اعلیٰ ‘ وزیر داخلہ ، آئی جی کے پاس گیا ‘ جب آپ اپنے وزیر کو تحفظ نہیں دے سکتے تو اس ایوان میں بیٹھنے کی ضروت نہیں دل چاہتا ہے اس اسمبلی کا بائیکاٹ کردو ں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں تحفظ نہیں ہے اگر صورتحال پر قابو نہیں پایا گیا تو خانہ جنگی شروع ہوسکتی ہے،اس سلسلے میں مذاکرت ، میڑھ جس کی ضرورت ہے وہ کیا جائے صوبے کے لوگ مررہے ہیں ایک فارمولے کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ ریاست اربوں روپے امن و امان پر خرچ کرر ہے ہیں لیکن کوئی امن و امان نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر ادخلہ اتنا سنجیدہ ہیں کہ بات بھی نہیں سن رہے ہم پہلے کراچی جاتے ہیں ‘ پھر سکھر کے راستے علاقے میں جاتے ہیں صوبے کے تین اہم روڈ خضدار ‘ ژوب ‘ نصیر آباد والے تینوں روڈ بند ہیں ۔جس پر اسپیکر کیپٹن(ر) عبدالخالق اچکزئی نے کہا کہ اگر آپ کے معاملات میں مداخلت ہورہی ہے تو حکومت قوانین میں ترمیم کرے امن امان کے حوالے سے حکومتی رکن کا اظہار حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے ۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *