Daily Shujaat Quetta
June 26, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ایران جنگ میں اللہ نے پاکستان سے کام لیا، دنیا ہمیں پیس میکر کے نام سے جانتی ہے: اسحاق ڈارملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کا انعقادنیتن یاہو کی مشکلات میں مزید اضافہ، ٹرمپ امریکا ایران ڈیل کو اسرائیلی مؤقف پر ترجیح دینے لگےامریکا کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب کیساتھ براہ راست رابطے کا فیصلہایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکنایران جنگ میں اللہ نے پاکستان سے کام لیا، دنیا ہمیں پیس میکر کے نام سے جانتی ہے: اسحاق ڈارملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کا انعقادنیتن یاہو کی مشکلات میں مزید اضافہ، ٹرمپ امریکا ایران ڈیل کو اسرائیلی مؤقف پر ترجیح دینے لگےامریکا کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب کیساتھ براہ راست رابطے کا فیصلہایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکن

ایران کا عظیم اور با اثر طاقت کے طور پر ابھرنا براہ راست آبادی میں اضافے سے جڑا ہے: سپریم لیڈر

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای  نے   آبادی میں اضافے کے لیے مؤثر اقدامات کرنے پر زور دیتے ہوئےکہا ہے کہ ایران کا ایک عظیم اور با اثر طاقت کے طور پر ابھرنا براہ راست آبادی کے اضافے سے جڑا ہوا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق قومی یوم آبادی کے موقع پر جاری ایک پیغام میں سپریم لیڈر  مجتبیٰ خامنہ ای  نے شرحِ پیدائش بڑھانے کی ضرورت پر روشنی ڈالی اور بچے پیدا کرنے کے رجحان کو فروغ دینے کی کوششیں تیز کرنے کا مطالبہ کیا۔

ایرانی سپریم لیڈر نے آبادی کے شعبے میں کام کرنے والے کارکنوں کے اس خط کا جواب دیا جس میں ان کے  والد آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر تعزیت اور محبت کا اظہار کیا گیا تھا۔

مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ  آبادی میں اضافے کی ضرورت کو کبھی کبھی صرف ماضی کی پالیسی کی خامیوں کی تلافی کے طور پر دیکھا جاتا ہے، تاہم اس کا ایک زیادہ اہم اسٹریٹجک پہلو بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آبادی میں اضافے کی درست اور یقینی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے، عظیم ایرانی قوم مستقبل میں بڑے کردار اور اسٹریٹجک کامیابیاں حاصل کرنے کے قابل ہو گی اور ایک نئی اسلامی ایرانی تہذیب کی تشکیل کی جانب بڑے قدم اٹھا سکے گی۔

انہوں نے کہا کہ مرحوم رہبر نے عوامی اور نجی حاضرین کے ساتھ ملاقاتوں اور خط و کتابت میں اس موضوع کو بہت اہمیت دی، اور یہ اسلامی نظام کے سب سے اہم اسٹریٹجک معاملات میں سے ایک ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر  نے آبادی کے شعبے میں کام کرنے والے عوامی کارکنوں کی تعریف کی اور انہیں اپنی کوششیں جاری رکھنے کی ترغیب دی۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *