Daily Shujaat Quetta
August 27, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

حکومت بلوچستان صوبے میں تعلیمی نظام کی بہتری کےلئے عملی اقدامات کر رہی ہے ،راحیلہ حمیددرانی

صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید درانی سے انکے دفتر میں مرکزی ناظمِ اعلیٰ صاحبزادہ پیر سکندر سلطان نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران بلوچستان کے تعلیمی نظام، سرکاری اسکولوں میں زیرِ تعلیم بچیوں اور بچوں کو درپیش مسائل، تعلیمی سہولیات کی بہتری اور معیارِ تعلیم کو مو¿ثر بنانے سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں اس امر پر زور دیا گیا کہ صوبے کے دور دراز علاقوں میں تعلیمی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ ہر بچے کو بہتر اور معیاری تعلیم میسر آسکے۔ اس موقع پر اسکولوں میں اساتذہ کی کمی، بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی، پینے کے صاف پانی، فرنیچر، بجلی اور طلبہ و طالبات کے لیے بہتر تعلیمی ماحول کی فراہمی جیسے مسائل بھی زیرِ بحث آئے۔

مرکزی ناظمِ اعلیٰ جماعت الصالحین پاکستان صاحبزادہ پیر سکندر سلطان نے کہا کہ تعلیم کسی بھی قوم کی ترقی کی بنیاد ہے اور بلوچستان کے بچوں کو جدید اور معیاری تعلیم فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ معاشرے کے تمام طبقات کو تعلیم کے فروغ کے لیے مشترکہ کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ نئی نسل کو روشن مستقبل فراہم کیا جاسکے۔صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید درانی نے اس موقع پر کہا کہ حکومت بلوچستان صوبے میں تعلیمی نظام کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے اور سرکاری اسکولوں میں سہولیات کی فراہمی، اساتذہ کی حاضری اور تعلیمی معیار بہتر بنانے کے لیے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *