Daily Shujaat Quetta
August 27, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

حجاج کرام کی وطن واپسی کا عمل شروع ، پہلی حج پرواز 114 حجاج کو لیکر اسلام آباد پہنچ گئی

حجاج کرام کی وطن واپسی کا عمل شروع ہوگیا، پہلی حج پرواز پی کے 742 کے ذریعے 114 مسافر جدہ سے اسلام آباد پہنچ گئے۔

چیف آپریٹنگ آفیسر  اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ آفتاب گیلانی نےحجاج کرام کا استقبال کیا، اس موقع پر ائیرپورٹ سکیورٹی فورس اور پی آئی اے کے اعلیٰ عہدیداران بھی موجود تھے۔

دوسری حج پرواز پی کے 732 جدہ سے روانہ ہوگی اور لاہور پہنچے گی، کراچی کی پہلی حج پرواز پی کے 860، جدہ سے آج روانہ ہوگی اور  شام 7 بجکر 25 منٹ پر پہنچے گی۔

ترجمان کے مطابق پی آئی اے کا حج آپریشن 30 مئی سے 30 جون تک جاری رہے گا، پی آئی اے  جدہ اور مدینہ منورہ سے اسلام آباد، لاہور، کراچی، فیصل آباد، ملتان، سیالکوٹ اور کوئٹہ کی پروازیں آپریٹ کرے گا، پی آئی اے بعد از حج آپریشن میں کُل 213 پروازیں آپریٹ کرے گا جن کے ذریعے سے 53 ہزار سے زائد حجاج کرام وطن واپس پہنچیں گے۔

پی آئی اے نے حجاج کرام کی خدمت کی خاطر تمام اقدامات مکمل کرلیے ہیں اور  آپریشن کی نگرانی سی ای او  پی آئی اے کررہے ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *