Daily Shujaat Quetta
June 25, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکنپسنی کے قریب فجیرہ سے آنے والے آئل ٹینکر میں کریو کے رہائشی حصے میں لگنے والی آگ بجھا دی گئیالیکشن کمیشن نےگلگت بلتستان انتخابات کےسرکاری نتائج کا اعلان کردیاپیٹرول پر فی لیٹر لیوی 40 روپے 49 پیسے کم کردی گئی، ذرائع پیٹرولیم ڈویژنکیا آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے کسی بیماری کا نتیجہ ہوسکتے ہیں؟ایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکنپسنی کے قریب فجیرہ سے آنے والے آئل ٹینکر میں کریو کے رہائشی حصے میں لگنے والی آگ بجھا دی گئیالیکشن کمیشن نےگلگت بلتستان انتخابات کےسرکاری نتائج کا اعلان کردیاپیٹرول پر فی لیٹر لیوی 40 روپے 49 پیسے کم کردی گئی، ذرائع پیٹرولیم ڈویژنکیا آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے کسی بیماری کا نتیجہ ہوسکتے ہیں؟

پاکستان نے اپنے ہزارویں ون ڈے میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے ہرادیا

تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 5  وکٹ  سے ہرادیا۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کے خلاف آسٹریلیا کی پوری ٹیم 45 ویں اوور میں 200 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

آسٹریلیا کی جانب سے میھتیو رن شا نے61، میتھیو شارٹ نے55 رنز بنائے۔میتھیو کوہنمین نے 24 رنز کی اننگز کھیلی۔

 پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے عرفات منہاس نے 32 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کے علاوہ ابرار احمد نے 2 جب کہ کپتان شاہین آفریدی، سلمان آغا اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان نے 201 رنز کا ہدف 43 ویں اوور  میں 5 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

پاکستان کی جانب سے بابر اعظم 69  اور  غازی غوری 65  رنز  بنا کر نمایاں  رہے۔ ان کے علاوہ صاحبزادہ فرحان نے 28 اور عرفات منہاس نے 18 رنز بنائے۔

پاکستان کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ سیریز کا دوسرا ون ڈے دو جون کو لاہور میں کھیلا جائےگا۔

خیال رہےکہ  پاکستان ٹیم نے آج  ون ڈے کرکٹ میں ایک نئی تاریخ رقم  کی ہے، پاکستان ایک ہزار ون ڈے میچز کھیلنے والی دنیا کی تیسری ٹیم بن گئی ہے۔ اس سے قبل آسٹریلیا اور بھارت ایک ہزار ون ڈے میچز مکمل کرچکے ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *