Daily Shujaat Quetta
August 27, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

بلوچستان کے 24 اضلاع میں زیتون کے درخت لگائے جا چکے ہیں،شکیل قادر خان

چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیرصدارت صوبے میں زیتون کی کاشت کو فروغ دینے، موجودہ پیداوار میں اضافہ کرنے اور بین الاقوامی مارکیٹ میں تسلسل کے ساتھ آگے بڑھنے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں سیکرٹری زراعت داو¿د خلجی، ڈائریکٹر جنرل ریسرچ قاسم نے شرکت کی۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ بلوچستان کے 24 اضلاع میں زیتون کے درخت لگائے جا چکے ہیں اور مجموعی طور پر 24 لاکھ سے زائد زیتون کے پودے رہائشی و زرعی اراضی میں لگائے گئے ہیں۔ ان پودوں کی مکمل نشوونما اور متوقع پیداوار کے حساب سے تقریباً 2.5 لاکھ لیٹر زیتون کا تیل حاصل ہونے کی گنجائش رکھی جا رہی ہے، جو خطے کی زرعی پیداوار میں نمایاں اضافہ ثابت ہوگا۔ علاوہ ازیں صوبے میں تقریباً 80 لاکھ جنگلی زیتون کے درخت بھی موجود ہیں، جو جیو بایولوجیکل تنوع اور مقامی معاشی سہارے کے لیے قیمتی اثاثہ ہیں۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ پیداوار بڑھانے کے لیے جدید طریقہ کاشت، آبپاشی کے جدید نظام، مناسب کھاد اور غذائیت کی فراہمی کے طریقوں کو اپنانا ضروری ہے۔ اجلاس میں شرکاءنے زرعی تحقیق اور تربیتی ورکشاپس کے ذریعے کاشتکاروں کو تکنیکی معاونت فراہم کرنے کی سفارش کی تاکہ پیداوار اور تیل کی کوالٹی دونوں میں بہتری آئے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *