Daily Shujaat Quetta
August 27, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

بلوچستان ، آئندہ مالی سال27-2026کےلئے1کھرب 89ارب سے زائد حجم کا ٹیکس فری بجٹ پیش

بلوچستان کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں مختلف شعبوں میں عوام کیلئے ریلیف اقدامات کا اعلان کیا گیا ہے بدھ کو صوبائی وزیرخزانہ میر شعیب نوشیروانی نے بلوچستان اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان صوبائی حکومت نے مشکل مالی حالات کے باو جود وفاق کے طرز پر صوبائی ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 7%اضافہ کیا ہے،صوبائی حکومت بلوچستان کے ہر ضلع میںنوجوانوں کے لئے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے ایک جامع منصوبہ بندی کرنے جا رہی ہے(Comprehansive District Livelihood Plan) جس سے صوبے کے نوجوانوں کو روزگار کے نئے مواقع میسر آئیں گے اور ان پلانز کے زریعے ہر ضلع میں مو جود مسائل اور رکاوٹوںکا تکنیکی احاطہ کیا جائے گااور سماجی و معاشی (Socio-Economic)اقدامات کے زریعے ہر ضلع کی ترقی کو یقینی بنایا جائے گا۔۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ” ٹیکس فری بجٹ” ہے جس میں کوئی نےا ٹیکس نہیں ہے،پبلک ٹرانسپورٹ پر سیلز ٹیکس معاف کیا گیا ہے ،نئی الیکٹرک گاڑیوں پر100 فیصد ٹیکس معاف کیا گیاہے،پبلک جائیداد کی بیمہ پر سیلز ٹیکس معاف کیا گیا ہے، صوبے میں صنعتی ترقی کے لئے ایکسپورٹ پراسسنگ زون میں بیرونی انوسٹمنٹ پر تمام صوبائی ٹیکسوں کو معاف کیا گیا ہے، تعلیمی خدمات پر سیلز ٹیکس0% کر دیا ہے، ہوٹل ٹیکس کا1965 کا قانون اور ہوٹلوں پر ٹیکس ختم کر دیا گیا ہے، رئیل اسٹیٹ کے کاروبارکو فروغ دینے کے لئے حکومت نے جائیداد کی منتقلی پر عائد کیپٹل ویلیو ٹیکس (Capital Value Tax)اور سٹامپ ڈیوٹی(Stamp Duty) کی شرح 2%سے کم کرکے 1%کردی ہے، وزیرِاعلیٰ کی مائیکرو فنانس سکیم کے تحت 1 بلین بلا سودقرضے کی فراہمی اور عوامی فلاح کے لےے عوامی انڈومنٹ فنڈکے لےے.3 1 بلین مختص کےے گئے ہیں، بلوچستان ایجوکیشن سپورٹ فنڈکے زریعے مستحق طلباءو طالبات کی معاونت جاری رکھنے کےلئے2.82بلین مختص ہیں ، واشک ڈویلپمنٹ پلان کے طرز پر اس سال موسٰی خیل ڈویلپمنٹ پلان کا منصوبہ ہے،کوہِ سلیمان ڈویژن کا قیام ، بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام کے لےے 1.5بلین کامزید اضافہ کیا گیاہے،

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *