Daily Shujaat Quetta
August 27, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے آزاد جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے مقامی نمائندوں کے ایک وفد نے ملاقات کی۔وفد میں جاوید راٹھور،سردار ذوالفقار،سردار ممتاز خان اور شفیق احمد بٹ شامل تھے۔ وفد نے آزاد کشمیر میں درپیش مختلف عوامی مسائل، ترقیاتی ضروریات اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق امور پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو تفصیلی بریفنگ دی۔ملاقات کے دوران ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور مسئلہ کشمیر پاکستانی قوم کے دل کے قریب ترین مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ایک پیج پر ہیں اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی بھرپور حمایت کرتی ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ مسئلہ کشمیر کا پائیدار اور منصفانہ حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق نکالا جانا چاہیے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کی پامالی کے مسئلے کو پاکستان نے ہر بین الاقوامی فورم پر بھرپور انداز میں اجاگر کیا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔سیدال خان نے آزاد کشمیر میں صحت، تعلیم اور جنگلات کے شعبوں میں مزید بہتری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان شعبوں کی ترقی خطے کی مجموعی خوشحالی اور پائیدار ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ آزاد کشمیر کی ترقی، عوامی فلاح و بہبود اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام متعلقہ اداروں اور نمائندوں کے ساتھ مل کر کام کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست کا بنیادی مقصد عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کا حل ہے۔ عوامی نمائندوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوامی توقعات پر پورا اتریں اور ترقیاتی عمل کو تیز کریں تاکہ عوام کو زندگی کی بہتر سہولیات میسر آ سکیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *