جیو نیوز کی جانب سے 10 محرم الحرام کو نشر ہونے والی ڈاکیومینٹری ‘سفر عشق’ کے حوالے سے باضابطہ وضاحت اور معذرت سامنے آنے کے بعد مختلف سیاسی، سماجی اور میڈیا سے وابستہ شخصیات نے اس اقدام کو سراہا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری پیغامات میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے کہا کہ جیو نیوز کی انتظامیہ اور ایڈیٹوریل ٹیم نے نہ صرف اپنی غلطی کا اعتراف کیا بلکہ اس حوالے سے عوام سے معافی بھی مانگی، جو ذمہ دارانہ صحافتی رویے کی عکاسی کرتا ہے اور اس عمل کو مثبت انداز میں دیکھا جانا چاہیے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں جیو نیوز کی جانب سے غلطی کے اعتراف کو مثبت قدم قرار دیا، انہوں نے جیو نیوز کا معافی نامہ سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ معاف کرنا، رحم کرنا اور درگزر کرنا اللہ تعالیٰ کی صفت اور نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سنت مبارک ہے۔

Leave a Reply