Daily Shujaat Quetta
August 27, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

شہید مولا بخش دشتی عظیم قومی رہنماو¿ں میں شامل تھے،میر رحمت صالح بلوچ

نیشنل پارٹی کے مرکزی انفارمیشن سیکرٹری و ترجمان علی احمد لانگو نے شہید مولا بخش دشتی کی برسی کے موقع پر جاری بیان میں شہید مولا بخش دشتی کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید مولا بخش دشتی بلوچ قومی تحریک کے ان عظیم رہنماو¿ں میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے شعوری، فکری اور سیاسی بنیادوں پر قومی جدوجہد کی سمت متعین کرنے میں تاریخی کردار ادا کیا۔بیان میں کہا گیا کہ نیشنل پارٹی شہداءکی قربانیوں کی امین جماعت ہے۔ شہداءکی جدوجہد قربانیاں اور فکر پوری قوم کی مشترکہ امانت ہیں، جن کی حفاظت، ترویج اور تکمیل ہماری قومی و سیاسی ذمہ داری ہے۔ نیشنل پارٹی شہداءکے مشن کی تکمیل اور قومی حقوق کی جدوجہد کو خون کے آخری قطرے تک جاری رکھے گی۔بیان میں کہا گیا کہ شہید مولا بخش دشتی کی سیاسی بصیرت و دانش اور دوراندیشی کا اعتراف ان کے نظریاتی مخالفین بھی کرتے رہے ہیں۔ شہید مولا بخش دشتی حقیقت پر یقین رکھتے تھے کہ بلوچ قوم کے قومی وسائل اور سرزمین کا تحفظ صرف باشعور منظم اور جمہوری سیاسی عمل کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ ان کے نزدیک قومی تحریک کی کامیابی عوام کی فعال سیاسی شرکت تنظیم سازی اور اجتماعی جدوجہد سے وابستہ تھی۔علی احمد لانگو نے کہا کہ شہید مولا بخش دشتی سمیت قومی شہداءکی فکری تسلسل کو مزید منظم، مضبوط اور عوامی بنیادوں پر استوار کرنا ہر باشعور سیاسی کارکن اور قومی ذمہ داری کا احساس رکھنے والے فرد کا فرض ہے۔ یہی شہداءکی قربانیوں کا حقیقی احترام اور ان کے خوابوں کی تعبیر ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *