Daily Shujaat Quetta
August 27, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

ایشین بوائز انڈر 18 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان کا شاندار آغاز ، پہلے میچ میں کرغیزستان کو شکست دیدی

ایشین بوائز انڈر 18 والی بال چیمپئن شپ 2026 میں پاکستان نے شاندار آغاز کرتے ہوئے اپنے پہلے میچ میں کرغیزستان کو 0-3 سے شکست دے دی۔

چین کے شہر ہائیکو میں ایونٹ کے پہلے روز پاکستان نے ابتدا ہی سے کھیل پر مکمل گرفت برقرار رکھی اور 10-25،  19-25 اور 25-17 کےسیٹس اسکور سے کامیابی حاصل کر کے ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کیا۔

قومی ٹیم نے پہلے سیٹ میں مؤثر سروس، مضبوط بلاکنگ اور جارحانہ حملوں کے ذریعے حریف کو دباؤ میں رکھا اور باآسانی 25-10 سے کامیابی حاصل کی۔ 

دوسرے سیٹ میں کرغیزستان نے مزاحمت کی کوشش کی، تاہم پاکستان نے نظم و ضبط اور عمدہ ٹیم ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے 25-19 سے برتری برقرار رکھی۔ 

تیسرے سیٹ میں بھی گرین شرٹس نے دفاع اور اٹیک دونوں شعبوں میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 25-17 سے کامیابی سمیٹ کر میچ 3-0 سے اپنے نام کر لیا۔

پاکستان کی جانب سے فہد علی، محمد انس، کپتان محمد عرفان، اسد اللہ اور فیضان اللہ نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ 

فہد علی کی جارحانہ اٹیکنگ، محمد انس کی مؤثر بلاکنگ، محمد عرفان کی قائدانہ صلاحیت، اسد اللہ کے مضبوط دفاع اور فیضان اللہ کے مؤثر حملوں نے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

پاکستان انڈر 18 ٹیم کے ہیڈ کوچ کفایت اللہ نے فتح پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بڑے ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز ہمیشہ اہم ہوتا ہے۔ 

ان کے مطابق کھلاڑیوں نے گیم پلان پر مؤثر انداز میں عمل کیا، نظم و ضبط برقرار رکھا اور اعتماد کے ساتھ کھیل پیش کیا، تاہم ٹیم کی توجہ اب آئندہ میچوں پر مرکوز ہے کیونکہ قازقستان اور تھائی لینڈ مضبوط حریف ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *