Daily Shujaat Quetta
August 26, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

امریکی بحری ناکہ بندی، 2 ایرانی تیل بردار ٹینکروں نےکراچی کی جانب رخ کرلیا

امریکی نیوز ویب سائٹ بلومبرگ کے مطابق آبنائے ہرمز کی امریکی بحری ناکہ بندی کے آغاز کے بعد 2 ایرانی تیل بردار ٹینکروں نے اپنا رخ پاکستان کے شہر کراچی کی بندرگاہ کی طرف کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی خام تیل لے جانے والے 2 ٹینکروں نے اپنی اگلی منزل پاکستان ظاہر کی ہے، جسے ایک غیر معمولی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ مبصرین کے مطابق اس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ امریکی بحری ناکہ بندی نافذ ہونے کے بعد یہ جہاز کسی محفوظ مقام پر انتظار کرنا چاہتے ہیں۔

جہازوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق، رانی اور امیل نامی ٹینکرز جو مجموعی طور پر 10 لاکھ بیرل خام تیل لے جا رہے ہیں، منگل کے روز اچانک اپنا راستہ بدل کر کراچی کی طرف روانہ ہوگئے۔ دونوں جہاز امریکی بحریہ کی جانب سے ایرانی جہاز رانی پر نئی سمندری پابندیاں نافذ کیے جانے سے کچھ دیر ہی پہلے خلیج سے روانہ ہوئے تھے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اس بات کا امکان بہت کم ہےکہ یہ ٹینکر اپنا تیل پاکستان میں اتاریں، کیونکہ ایسا کرنے کی صورت میں پاکستان کو امریکی پابندیوں کی زد میں آنےکا خطرہ ہو سکتا ہے۔

امکان ہےکہ یہ دونوں جہازپاکستانی سمندری حدود کے قریب انتظار کریں یا اپنا تیل دوسرے جہازوں میں منتقل کریں۔ یہ پہلا موقع نہیں کہ ایرانی تیل لے جانے والے جہاز کراچی کے ساحل کے قریب رکے ہوں۔

بلومبرگ کے مطابق اس سے پہلے بھی جب امریکا نے ایران پر بحری پابندیاں عائد کر رکھی تھیں تو ایران سے منسلک کئی خالی ٹینکر کراچی کے قریب سمندری علاقے میں لنگر انداز  رہے تھے تاکہ خلیج کے قریب رہتے ہوئے مناسب وقت پر واپس جا کر نیا کارگو لے سکیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ممکن ہےکہ یہ جہاز امریکی بحریہ کے جہازوں سے بچنےکے لیے پاکستان کے ساحل کے زیادہ قریب سفر کر رہے ہوں اور کراچی کو صرف ایک درمیانی منزل کے طور پر ظاہر کیا گیا ہو۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *